پاکستان کرکٹ بورڈ کے عہدیداران سری لنکا میں کسینو کیوں گئے؟

پیر 11 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سری لنکا میں کسینو جانے والے پی سی بی کے عہدیداران نے مینجمنٹ کمیٹی کے اظہار وجوہ کے نوٹس کا جواب دے دیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے عہدیداران کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی تھی جس میں میڈیا ہیڈ اور جی ایم انٹرنیشنل کرکٹ کسینو میں دیکھے جا سکتے ہیں۔

مبینہ طور پر یہ ویڈیو پاک بھارت میچ سے ایک رات قبل کی تھی اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس ویڈیو پر مختلف تبصرے کیے جا رہے تھے۔

اطلاعات کے مطابق چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف نے دونوں عہدیداران کو کسینو جانے پر اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کیا تھا، جس کا جواب دونوں عہدیدارن کی جانب سے جمع کروا دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی عہدیداران نے کسینو جانے پر جاری کیے گئے اظہار وجوہ کے نوٹس کے جواب میں کہا ہے کہ وہ ریسٹورنٹس بند ہونے کی وجہ سے کھانا کھانے ہوٹل گئے تھے  اور ہوٹل کے اندر ہی کسینو بھی تھا۔

انہوں نے یہ وضاحت دی ہے کہ سری لنکا میں ریسٹورنٹس جلدی بند ہوجاتے ہیں اس لیے وہ کھانا کھانے ایسے ہوٹل میں گئے جو رات دیر تک کھلے رہتے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ دونوں عہدیداروں نے اپنے اس عمل پر معافی مانگتے ہوئے آئندہ محتاط رہنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

نواز شریف کا لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ، ترقیاتی کاموں اور تزئین و آرائش کا جائزہ

ایران جنگ میں نیا محاذ، ٹرمپ کا آبنائے ہرمز پر امریکی ملکیت کا دعویٰ، تہران کا سخت جواب

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘