افغانستان طورخم سرحد پر غیرقانونی تعمیرات کر رہا ہے، پاکستان

پیر 11 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کا کہنا ہے کہ افغانستان کی طالبان حکومت ایک اہم سرحدی کراسنگ پر غیر قانونی ڈھانچے تعمیر کررہی ہے جو علاقائی خود مختاری کی خلاف ورزی ہے۔

یاد رہے کہ خیبرپختونخوا میں طورخم بارڈر کراسنگ افغان فوجیوں کی جانب سے فائرنگ کے بعد 7 ستمبر سے بند کردی گئی ہے جس کے باعث سینکڑوں مال بردار ٹرک دونوں اطراف پھنسے ہوئے ہیں۔

مزید برآں پاکستان نے افغان وزارت خارجہ کی طرف سے طورخم میں پاک افغان سرحد کی بندش سے متعلق افغان وزارت خارجہ کے بیان کو حیران کن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عبوری افغان حکام طورخم پر پاکستان افغانستان سرحد کی عارضی بندش کی وجوہات کو بخوبی جانتے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے پیر کوایک بیان میں کہا کہ عارضی بندش صرف انتہائی صورتوں میں ہوتی ہے جیسے کہ سرحد پر 6 ستمبر 2023 کا واقعہ یا جب افغان سرزمین پاکستان کے اندر دہشت گردانہ حملوں کے لیے استعمال ہوتی ہے۔

افغان وزارت خارجہ کے بیان کا تذکرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس کے بیان میں پاکستان کی معیشت اور غیر ملکی تجارت کے بارے میں کچھ غیر متعلقہ تبصرے اور نامناسب مشورے بھی شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی سرزمین کے اندر عبوری افغان حکومت کی طرف سے کسی بھی ڈھانچے کی تعمیر کو قبول نہیں کر سکتا کیونکہ یہ اس کی خودمختاری کی خلاف ورزی ہے۔

ممتاز زہرا نے کہا کہ 6 ستمبر کو جب افغان فوجیوں کو اس طرح کے غیر قانونی ڈھانچے کو کھڑا کرنے سے روکا گیا توانہوں نے پرامن حل کے بجائے بلااشتعال فائرنگ کا سہارا لیا، پاکستانی فوجی چوکیوں کو نشانہ بنایا، طورخم بارڈر ٹرمینل کے بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچایا اور پاکستانی اور افغان شہریوں کی جانوں کو خطرے میں ڈال دیا۔ترجمان نے کہا کہ پاکستانی سرحدی چوکیوں پر اس طرح کی بلا اشتعال اور اندھا دھند فائرنگ کو کسی بھی صورت میں جائز قرار نہیں دیا جاسکتا

افغان بارڈر سیکیورٹی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ سے دہشت گرد عناصر کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے اور ان عناصر کی افغانستان کے اندر پناہ گاہیں ہیں جس کی تصدیق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی تجزیاتی معاونت اور پابندیوں کی نگرانی کرنے والی ٹیم نے اپنی تازہ رپورٹ میں کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ کہا ہے کہ ہماری خواہش ہے کہ افغانستان کے ساتھ سرحد دونوں ممالک کے درمیان امن اور دوستی کی سرحد ہو اور ہم نے کئی دہائیوں سے اپنے افغان بھائیوں اور بہنوں کی کھلے دل سے میزبانی کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے پاک افغان سرحد پر تعینات افغان فوجیوں کی جانب سے مسلسل بلاجواز اشتعال انگیزیوں کے باوجود تحمل کا مظاہرہ کیا ہے اور بات چیت کو ترجیح دی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ کئی دہائیوں سے پاکستان نے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ میں سہولت فراہم کی ہے اور کرتا رہے گا تاہم پاکستان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے کے غلط استعمال کی اجازت نہیں دے سکتا۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان تمام دوطرفہ مسائل اور خدشات کو تعمیری بات چیت کے ذریعے حل کرنے کے لیے تیار ہے تاکہ دونوں ممالک اقتصادی رابطوں اور اس کے نتیجے میں خوشحالی کا فائدہ اٹھا سکیں۔

ممتاز زہرا نے کہا کہ ہم توقع کرتے ہیں کہ افغان عبوری حکام پاکستان کے تحفظات کو ذہن میں رکھیں گے، پاکستان کی علاقائی سالمیت کا احترام کریں گے اور اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف دہشت گرد حملوں کے لیے لانچنگ پیڈ کے طور پر استعمال نہ ہو۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فرانس کا عالمی چیمپئن بننے کا خواب چکنا چور، اسپین فائنل میں پہنچ گیا

پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں تاریخی اضافہ، وجوہات کیا ہیں؟

پنجاب اسمبلی کی تاریخ میں پہلی جوڈیشل کمیٹی قائم، یہ کیسے کام کرے گی اور اس کے اختیارات کیا ہوں گے؟

پیپلز پارٹی کا 40 برس بعد مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان، بلاول بھٹو کے لیے یہ سیاسی امتحان کتنا اہم؟

ایرانی حکومت ہوش مندی سے کام لے ورنہ پورا خطہ پہلے سے زیادہ امریکی گرفت میں چلا جائےگا، منصور جعفر

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!