صدر مملکت سے وزیر قانون کی ملاقات، کیا عارف علوی انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرنے والے ہیں؟

پیر 11 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ایوان صدر میں نگراں وفاقی وزیر قانون نے اہم ملاقات کی ہے۔ ذرائع کے مطابق صدر عارف علوی اور وزیر قانون کے درمیان انتخابات کی تاریخ کے اعلان سے متعلق گفتگو ہوئی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاقی وزیر قانون نے صدر مملکت کو انتخابات کی تاریخ دینے سے متعلق قانون پر بریفنگ دی ہے۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے صدر مملکت کو خط لکھ کر فوری انتخابات کی تاریخ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

سیکرٹری جنرل عمرایوب خان نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ آئین کا آرٹیکل 48(5) صدر کی جانب سے قومی اسمبلی کی تحلیل کی صورت میں صدر مملکت کو پابند بناتا ہے کہ 90 روز کی مدت کے اندر انتخابات کی تاریخ کا اعلان کیا جائے۔

’آئین اور سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں انتخابات کی تاریخ دینے کا اختیار صدر کا استحقاق اور اہم ترین آئینی فریضہ ہے‘۔

خط میں لکھا ہے کہ آپ نے وزیر اعظم کے مشورے پر 9 اگست کو قومی اسمبلی تحلیل کی، اسمبلی کی تحلیل کے بعد انتخابات کی تاریخ کا تعین بھی آپ کے ذمے ہے۔

انہوں نے لکھا کہ انتخابات کی تاریخ کے تعین کے حوالے سے الیکشن ایکٹ 2017 کا سیکشن 57 کلی طور پر آئین کے تابع ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل صدر مملکت عارف علوی نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ ایوان صدر مدعو کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ عام انتخابات پر مشاورت کے لیے ملاقات کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں 90 روز میں الیکشن: صدر عارف علوی کا چیف الیکشن کمشنر کو خط، ملاقات کی دعوت

چیف الیکشن کمشنرنے صدر کے خط کا جواب دیتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد انتخابات کی تاریخ دینے کا اختیار الیکشن کمیشن کے پاس ہے۔ چیف الیکشن کمشنر نے صدر مملکت سے ملاقات سے معذرت کر لی تھی۔

چیف الیکشن کمشنر کے موقف پر صدر نے خط لکھ کر وزارت قانون سے رائے مانگی تھی، جس پر وزارت قانون نے کہا تھا کہ الیکشن کی تاریخ دینے کا اختیار الیکشن کمیشن کے پاس ہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فیفا، ارجنٹینا اور سازشی نظریات: حقائق کیا کہتے ہیں؟

کینسر علاج میں اہم پیشرفت، 58 سالہ خاتون کو جدید مدافعتی تھراپی دی گئی

عبدالعلیم خان نے ہر صوبے کو 3 حصوں میں تقسیم کرنے کی تجویز دے دی

کیا ٹام ہالینڈ ہمیشہ کے لیے اسپائیڈر مین کو الوداع کہنے والے ہیں؟

وزیراعظم نے ورلڈ بینک کی مالیاتی رپورٹ کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطح کمیٹی قائم کر دی

ویڈیو

لائیوبلوچستان میں ترقی روکنے کے لیے دہشتگردی کی جاتی ہے، احساسِ محرومی اور نمائندگی کا بیانیہ حقائق کے منافی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘