الیکشن کمیشن نے صدر مملکت عارف علوی کو جوابی خط لکھ دیا

ہفتہ 18 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے خط کا جواب دے دیا، الیکشن کمیشن ممبران کی جانب سے صدر مملکت کے طلب کردہ اجلاس میں شرکت کے فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے صدر عارف علوی کو جوابی خط ارسال کر دیا گیا جس میں الیکشن کمیشن کے ممبران کی جانب سے 20 فروری کے اجلاس میں شرکت کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ خط میں لکھا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن ممبران اور اعلی حکام ایوان صدر میں منعقدہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز صدر مملکت عارف علوی نے الیکشن کمیشن  آف پاکستان کو خط لکھا تھا ، جس میں کہا تھا کہ ایکٹ کے تحت عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان الیکشن کمیشن سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔

انہوں نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کو سیکشن 57 کے تحت الیکشن پر مشاورت کی دعوت دی تھی۔ خط میں صدر مملکت نے عام انتخابات جیسے اہم معاملے پر الیکشن کمیشن کی بے حسی پر ناراضی کا بھی اظہار کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

خدمت کا موقع ہر کسی کو نہیں ملتا، عہدہ اللہ کی امانت ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

عمران خان کو واپس اڈیالہ جیل کیوں منتقل کیا گیا؟ پی ٹی آئی کا ردعمل بھی سامنے آ گیا

حکومت نے عدالتی حکم کی روح کے مطابق عمران خان کا طبی معائنہ کرا دیا

’گووندا اور کومل شادی کرنے والے تھے‘، طلاق کیس واپس لینے کے بعد بیوی سنیتا آہوجا کا انکشاف

صومالیہ: ترک ہتھیار لے جانے والا کارگو جہاز قزاقوں نے ہائی جیک کرلیا، 6 بھارتی بھی سوار

ویڈیو

بلوچستان اور پاکستان کا حال اور مستقبل ایک ہے، ہمیشہ ایک رہے گا، چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم

الیکٹرک بائیک یا اسکوٹر خریدیں، ایک لاکھ روپے حاصل کریں

ڈیل یا ڈھیل، حکومت نے درخواست واپس لے لی، کپتان اسپتال منتقل، اگلی منزل بنی گالہ، بلاول کی پھرتیاں

کالم / تجزیہ

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی

فیصلے کی تاریخ اور تاریخ کا فیصلہ

سپمورن سنگھ کالرا سے گلزار تک