پشاور ہائیکورٹ کے سامنے والدین کا احتجاج، عدالت نے ایم ڈی کیٹ نتائج روک دیے

جمعہ 15 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پشاور ہائیکورٹ نے میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز کے داخلے کے لیے انٹری ٹیسٹ ایم ڈی کیٹ کے نتائج روکنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے متعلقہ اداروں سے جواب  طلب کر لیا، درخواست گزار طلباء کے والدین نے موقف اپنایا تھا کہ ٹیسٹ میں بڑے پیمانے پر دھاندلی ہوئی ہے۔

ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے خلاف آج پشاور ہائیکورٹ کے سامنے طلباء والدین نے احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین نے موقف اپنایا کہ ٹیسٹ میں نقل کرنے والے طلباء کو گرفتار کیا گیا ہے، ٹیسٹ شفاف نہیں ہیں۔

احتجاج کے بعد کچھ والدین اور امیدوار چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کی عدالت میں پہنچ گئے۔ چیف جسٹس محمد ابراہیم خان کی ہدایت پر والدین نے انسانی حقوق سیل میں درخواست دی جس پر فوری سماعت ہوئی۔ جسٹس ارشاد نے چیمبر میں سماعت کی اور نتائج روکنے کے احکامات دیے۔

درخواست میں کہا گیا کہ ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں بلیو ٹوتھ کے ذریعے نقل کی گئی، عدالت نے چیف سیکرٹری، ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ایٹا اور رجسٹرار پی ایم ڈی سی سے جواب طلب کرلیا۔

عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت تک ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے نتائج آفیشل ویب سائٹ پر اپ لوڈ نہ کیے جائیں۔ عدالت نے چیف سیکرٹری، ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ایٹا اور رجسٹرار پی ایم ڈی سی سے جواب طلب کرلیا اور کیس کی اگلی سماعت 21 ستمبر کو مقرر کر دی۔

درخواست گزار والدین نے موقف اپنایا کہ ٹیسٹ میں بڑے پیمانے پر دھاندلی ہوئی ہے، چیف سکریٹری نے بھی نوٹس لیا تھا لیکن کوئی انکوائری نہیں کی گئی۔ ٹیسٹ میں 200 سو سے زائد امیدواروں کو گرفتار کیا گیا جو جدید آلات سے نقل کر رہے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فاطمہ ثنا کی عالمی کرکٹ میں دھوم، کینیڈا سپر 60 کی فرنچائز سے معاہدہ

ماہرین آثارِ قدیمہ کا موئن جو دڑو میں نئی تحقیق اور شہر کی فصیل کی نقل تعمیر کرنے کا مطالبہ

ورلڈ کپ کے اہم معرکے سے قبل قومی ہاکی ٹیم کی قیادت میں بڑی تبدیلی، عماد شکیل بٹ کو کپتانی سے ہٹا دیا گیا

بی جے پی رہنما کی بیٹی نے بھارتی نوجوانوں کے احتجاج کی حمایت کی وجہ بتا دی

دوران سفر متلی کی شکایت: ازالے کے لیے آئی فون کی ایک خفیہ سیٹنگ استعمال کرکے دیکھیں

ویڈیو

جسٹن گریوز نے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد عالمی ریکارڈ قائم کرلیا، ’سہولت کار‘ پاکستان ٹیم

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن پھر آمنے سامنے، آخر اس لڑائی کی وجہ کیا ہے؟

اسحاق ڈار اور کویتی وزیر خارجہ کے درمیان اہم ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

اے ٹی ایم مشین 

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی