برطانیہ میں اس وقت لوگ حیران رہ گئے جب گورنسی کے ایک باغبان نے تقریباً 20 پاؤنڈ وزنی پیاز کو انگلینڈ میں ہونے والی پھولوں اور سبزیوں کی ایک نمائش میں رکھا، جہاں منتظمین نے دعویٰ کیا کہ ان کے خیال میں یہ ایک نیا عالمی ریکارڈ ہے۔
ہاروگیٹ خزاں فلاور شو کے مطابق گیریتھ گریفن کی 19.77 پاؤنڈ وزنی پیاز گزشتہ عالمی ریکارڈ سے کہیں زیادہ ہے، 18.68 پاؤنڈ پیاز 2014 میں ٹونی گلور کی جانب سے ہاروگیٹ خزاں فلاور شو میں پیش کی گئی تھی۔
گیریتھ گریفن کی پیاز کو نمائش کے لیے رکھا گیا ہے، اس کے ساتھ ساتھ دیگر دیوہیکل سبزیاں بھی نمائش کے لیے رکھی گئی ہیں جن میں گوبھی، کھیرا اور گاجر شامل ہیں۔
شو کے منتظمین کا کہنا تھا کہ گنیز بک ورلڈ ریکارڈ کو گیریتھ گریفن کی پیاز کو دنیا کی سب سے بڑی پیاز کے طور پر جائزہ لے کر اسے گنیز بک ورلڈ ریکارڈ میں درج کرنا چاہیے۔