بھارت کی روس سے تیل کی درآمد ریکارڈ 14 لاکھ بیرل یومیہ تک پہنچ گئی

اتوار 19 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت کی روسی تیل کی درآمد جنوری میں ریکارڈ 1.4 ملین بیرل یومیہ (بی پی ڈی) تک پہنچ گئی، جو دسمبر سے 9.2 فیصد زیادہ ہے۔ ماسکو اب بھی نئی دہلی کو سب سے زیادہ ماہانہ تیل بیچنے والا ملک ہے۔ اس کے بعد عراق اور سعودی عرب سے تیل خریدا جاتا ہے۔

دی ٹائم آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ بھارت کی طرف سے درآمد کیے گئے 5 ملین بی پی ڈی خام تیل کا قریباً 27 فیصد حصہ روسی تیل کا تھا۔ جو دنیا کا تیسرا سب سے بڑا تیل درآمد کنندہ اور صارف ہے۔

رپورٹ کے مطابق ہندوستان کی تیل کی درآمدات میں عام طور پر دسمبر اور جنوری میں اضافہ ہوتا ہے کیونکہ سرکاری ریفائنرز حکومت کی طرف سے مقرر کردہ اپنے سالانہ پیداواری اہداف کو پورا کرنے کے لیے پہلی سہ ماہی میں شٹ ڈاؤن سے گریز کرتے ہیں۔

بھارت کی مختلف ممالک سے تیل کی درآمد کی شرح /فائل فوٹو : دی ٹائمز آف انڈیا

بھارت  میں ریفائنرز جو مہنگی لاجسٹکس کی وجہ سے شاذ و نادر ہی روسی تیل خریدتے تھے روس کے اہم آئل کلائنٹ کے طور پر ابھرے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پچھلے مہینے روسی سوکول خام تیل کی ہندوستان کی درآمدات اب تک سب سے زیادہ ایک لاکھ نو ہزار بی پی ڈی تھیں کیونکہ Sakhalin 1 فیلڈ سے پیداوار ایک نئے روسی آپریٹر کے تحت دوبارہ شروع ہوئی۔ جنوری میں ہندوستان کی کینیڈا سے تیل کی درآمدات بڑھ کر تین لاکھ 14 ہزار بی پی ڈی تک پہنچ گئیں کیونکہ ریلائنس انڈسٹریز نے طویل مدت  کے لیے خام تیل کی خریداری میں اضافہ کیا ہے۔

 متحدہ عرب امارات کے بعد جنوری میں کینیڈا ہندوستان کو پانچواں سب سے بڑا سپلائر بن کر ابھرا۔ جنوری میں انڈیا کی عراقی تیل کی درآمد نو لاکھ 83 ہزار بی پی ڈی  کی سات ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی جو دسمبر سے 11 فیصد زیادہ ہے۔

 اپریل سے جنوری کے دوران رواں  مالی سال کے پہلے دس مہینوں کے دوران عراق ہندوستان کو تیل فراہم کرنے والا سب سے بڑا ملک رہا۔  روس دوسرا سب سے بڑا سپلائر بن گیا۔ جس نے سعودی عرب کی جگہ لے لی جو اب تیسرے نمبر پر ہے۔

 روسی تیل کی زیادہ خریداری نے مشرق وسطیٰ سے ہندوستانی درآمدات کو 48 فیصد کی اب تک کی کم ترین سطح پر پہنچا دیا ہے اور پیٹرولیم برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم (اوپیک) کے رکن ممالک کی شرح اب تک کی کم ترین سطح پر آ گئی ہے۔

پیٹرولیم برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم (اوپیک) کے رکن ممالک کی شرح اب تک کی کم ترین سطح پر آ گئی/ فائل فوٹو : دی ٹائمز آف انڈیا

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان نے یو اے ای کے 3.45 ارب ڈالر کے ڈپازٹس مکمل واپس کر دیے

برطانیہ اور فرانس کی آبنائے ہرمز سیکیورٹی منصوبے پر پیشرفت، 44 ممالک لندن مذاکرات میں شریک

ڈیجیٹل معیشت کا فروغ: حکومت پنجاب کی 50 ہزار ماہانہ وظیفے کے ساتھ انٹرن شپ اسکیم کی رجسٹریشن شروع

بھارت کیجانب سے منشیات نیٹ ورک کو کیمیکل فراہمی بے نقاب، عالمی تشویش بڑھ گئی

اسلام آباد: تبلیغی اجتماع ایک ہفتے کے لیے کیوں ملتوی کیا گیا؟

ویڈیو

کرکٹ اسٹیڈیم میں اسمبلی اجلاس، پشاور کے شہری کیاکہتے ہیں؟

پاکستان کی کوششوں سے امن قائم ہو گا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

سعودی عرب سے 3 بلین ڈالرز ملنے پر پاکستانی کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

عالمی دن پر کتاب سے مکالمہ

جنگ اور جنگ بندی کے مابین مرتب کیے 9 نتائج

لاہور پر ’مغل اعظم‘ کی یلغار