سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی بیٹی نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی

پیر 18 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وزیراعلی پنجاب منظور وٹو کی صاحبزادی اور سابق وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری کی بہو آمنہ وٹو قصوری نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) میں شمولیت اختیار کر لی۔

آمنہ وٹو نے آج بلاول ہاؤس لاہور میں پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے ملاقات کی۔ انہوں نے آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔

سابق صدر نے آمنہ قصوری کا استقبال کیا اور انہیں پیپلز پارٹی میں شمولیت پر مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پرسابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی بھی موجود تھے۔

پیپلز پارٹی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں آصف زرداری کو آمنہ وٹو کو پیپلز پارٹی کے رنگوں والا مفلر پہناتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ایکس صارفین نے اس پوسٹ پر ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ کچھ صارفین نے آمنہ وٹو کو پیپلز پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا ہے جبکہ چند صارفین نے ان کی شمولیت پر اعتراض بھی کیا ہے۔

راشد نامی صارف نے کہا کہ سیاست اس ملک میں خاندانی کاروبار کی شکل اختیار کر چکا ہے۔

صارف عون عباس نے اپنا رد عمل دیتے ہوئے لکھا، ’بڑا تیر مارا ہے پی پی پی نے‘۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

طلاق کے بعد پوجا بھٹ کی زندگی میں کیا بدلا؟ چونکا دینے والا بیان

ہزاروں سال پرانا فلکیاتی منظر: شہابی بارش 22 اپریل کو عروج پر ہوگی

پاور سیکٹر ملازمین کے مفت یونٹس ختم، اویس لغاری کا عدالتی فیصلے کا خیرمقدم

مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں حیران کن کمی

تفتان بارڈر: جعلی پاسپورٹ پر پاکستان میں داخل ہونے والا مسافر گرفتار

ویڈیو

ترکیہ میں اہم سفارتی سرگرمیاں: وزیراعظم شہباز شریف اور حاقان فیدان کی ملاقات، امریکا ایران امن معاہدے کی کوششیں تیز

افغانستان میں کامیاب کارروائی کے بعد پاکستان میں 70 فیصد دہشتگرد کارروائیوں میں کمی ہوئی، صحافیوں کی رائے

واسا لاہور عالمی سطح پر نمایاں، ٹاپ 5 واٹر یوٹیلیٹیز میں شارٹ لسٹ

کالم / تجزیہ

امریکا ایران مذاکرات: کیا ہونے جا رہا ہے؟

ہنساتے ببو برال کی اداس کہانی

جب پاکستان ہے تو کیا غم ہے؟