ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ: عمران خان کی طلبی کے لیے دوبارہ درخواست دائر کرنے کی ہدایت

جمعرات 21 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف  کارِ سرکار میں مداخلت اور مزاحمت کے حوالے سے تھانہ کورال میں درج مقدمہ کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ محمد نوید خان نے کی۔

عمران خان کے وکیل نعیم پنجوتھہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ سماعت پر بھی درخواست کی تھی کہ عمران خان کو عدالت پیش کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں لیکن سیکورٹی رسک سمیت سائفر کیس کے بہانے بنائے جا رہے ہیں۔ وکیل کے مطابق عمران خان اسی عدالت میں پہلے بھی پیش ہو چکے ہیں، پیشی کے موقع پر سیکیورٹی انتظامیہ نے فراہم کرنا ہوتی ہے۔

جج محمد نوید خان کا کہنا تھا کہ چئیرمین پی ٹی آئی اس وقت اٹک جیل ہیں۔ انہیں طلب کرنا عام معاملہ نہیں لیکن اس پر نوٹس جاری کریں گے۔ عمران خان کے وکیل نعیم پنجوتھہ نے موقف اختیار کیا کہ اگر وارنٹ پر عمل کروانا ہو تو پورا آپریشن کیا جاتا ہے۔

جس پر جج نوید خان نے وکیل نعیم پنجوتھہ کو عمران خان کی دوبارہ طلبی کی درخواست دائر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی درخواست پر حکم جاری کردیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کا 79واں یومِ آزادی، صوفی سٹی منڈی بہاؤ الدین میں عظیم الشان تقریب

وسیم اکرم کے بعد شاہد آفریدی کا کتا بھی لاپتا، مداحوں سے تلاش میں مدد کی اپیل

بکری کے شکار پر آئے اژدھے کو ہاتھ پر ڈسنے کے باوجود شخص دبوچ لیا

’قرضوں میں ڈوبا ملک، افسران شاہی بگھیوں میں‘ سرکاری تقریب پر عوامی و صحافتی حلقوں کی تنقید

طالبان حکومت کے اندر ’موقع پرست عناصر‘ موجود ہیں، نائب سربراہ انٹیلیجنس کا اعتراف

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی