بالی وڈ اداکار سنجے دت نے جیل میں کیا سیکھا؟

جمعہ 6 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی وڈ کے سینیئر اداکار سنجے دت نے جیل میں گزرے وقت کے بارے میں پہلی باری لب کشائی کی ہے۔

بالی وڈ اداکارسنجے دت نے حال ہی میں شیف ’رنویر برار‘ کے شو اسٹار بمقابلہ فوڈ سروائیول میں اپنے جیل میں گزرے برسوں کے حوالے سے  کھل کر بات کی کہ انہوں نے جیل میں وقت کیسے گزارا۔

اداکار سنجے دت کو 1993 کے ممبئی بم دھماکوں سے منسلک اسلحہ رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور ان کو بھارتی عدالت کی جانب سے 5 سال قید کی سزا سنائی گئی۔

جیل میں گزرے وقت کے بارے میں سنجے دت نے بتایا کہ ’جب میں پہلی بار جیل گیا تھا تو انا، اکشے، اجے، شاہ رخ، سب نے جیل میں آ کر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔‘

 

’میں نے اپنا ذہن بنانا تھا کہ ہاں مجھے جیل جانا ہے اور مجھے الزامات کا سامنا کرنا ہے۔ 6 سالوں میں، میں نے اس کا سامنا کیا، جیل میں وقت سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھایا اور اس سے

سیکھا۔ میں نے اس وقت کو کھانا پکانے، صحیفے پڑھنے اور ورزش کرنے کے لیے استعمال کیا، پھر میں ایک مضبوط جسم کے ساتھ باہر آیا ہوں۔‘

’اسٹار بمقابلہ فوڈ سروائیول‘ میں سنجے دست کے قریبی دوست اور ساتھی اداکار سنیل شیتی بھی شریک تھے، موجودہ دور کے مقابلے میں 80 کی دہائی کے دوران بالی وڈ میں دوستی کی عکاسی کرتے ہوئے سنجے دت نے کہا کہ ’ہمارے درمیان (سنجے دت اور سنیل شیتی) بہت زیادہ انسیت تھی، ہم نے بہت سی فلموں میں ایک ساتھ کام کیا۔‘

شو میں اپنے تجربے کے بارے میں بات کرتے ہوئے سنجے دت نے کہا کہ میں نے اسٹار بمقابلہ فوڈ سروائیول میں اپنی زندگی کے لیے ایک تازہ نسخہ دریافت کیا ہے، جو اپنے پیاروں کے ساتھ ہر لمحے کا مزہ لینے اور ان رشتوں سے لطف اندوز ہونے کے ارد گرد گھومتا ہے جو ہم بانٹتے ہیں۔‘

میرے پیارے دوست سنیل شیتی کی اس شو میں شمولیت نے ان قیمتی یادوں کو دوبارہ زندہ کیا ہے جن کو میں زندگی بھر یاد رکھوں گا۔ کھانا، دوستی اور ہنسی واقعی ایک خوبصورت زندگی کے لیے بہترین ہیں۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: سورینج کوئلہ کان 34 خاندانوں کے چراغ گل کرچکی، 2 مزدوروں کی تلاش جاری

پی سی بی کا نیا ورک لوڈ سسٹم فاسٹ بولرز کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا، نسیم شاہ

یوکرین جنگ کے بعد خلا میں عسکری سرگرمیوں پر عالمی خدشات بڑھ گئے

شہزادہ چارلس اور شہزادی ڈیانا کے ہنی مون کی تلخ یادیں سامنے آگئیں

بھارت کا اسرائیل کو فراہم کردہ اسلحہ غزہ جنگ میں استعمال ہو رہا ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

ویڈیو

لائیواچھی حکمرانی کے لیے انتظامی ری سیٹ کی ضرورت ہے تو ہو جانی چاہیے، ڈی جی آئی ایس پی آر

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘