اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید کو نوٹس جاری کر دیے

پیر 9 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید اور دیگر کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔

ریٹائرمنٹ کے بعد قانونی رکاوٹ توڑنے اور مختلف واقعات کو غلط اور من گھڑت طریقے سے بیان کرنے کے الزام کے مقدمہ میں جنرل باجوہ، جنرل فیض حمید اور دیگر کے خلاف ایف آئی اے میں مقدمہ اندراج کی درخواست پر چیف جسٹس عامر فاروق نے جنرل قمر باجوہ، جنرل فیض حمید، صحافی، ایف آئی اے، صحافی جاوید چوہدری، شاہد میتلا، پیمرا اور پریس ایسوسی ایشن آف پاکستان کو بھی نوٹس جاری کر دیے ہیں۔

عدالت نے راولپنڈی کے رہائشی عاطف علی کی درخواست پر سماعت کے تحریری حکم میں کہا ہے کہ درخواست گزار کے مطابق ایف آئی اے کو مقدمہ اندراج کے لیے درخواست کے بعد بار بار استدعا کی گئی۔ پیمرا کو بھی پابندی کی استدعا کی گئی لیکن کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

درخواست گزار کے وکیل نے کہا ایف آئی اے کو حکم دیا جائے کہ جنرل قمر باجوہ، جنرل فیض حمید، صحافی جاوید چوہدری اور شاہد میتلا کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی کی جائے۔

راولپنڈی کے رہائشی عاطف علی نے دائر درخواست میں کہا ہے کہ ’غلط اور من گھڑت طریقہ سے مختلف واقعات کو بیان کرکے جنرل باجوہ اور جنرل فیض نے ریٹائرمنٹ کے بعد قانونی و اخلاقی رکاوٹ عبور کی، اس پر وہ سنگین جرم کے مرتکب ٹھہرے ہیں۔ ایف آئی اے مقدمہ درج کرکے سخت ایکشن لے۔

درخواست گزار نے صحافی و کالم نگار جاوید چوہدری اور شاہد میتلا کے ریٹائرڈ جنرل باجوہ سے ہوئی ملاقات کے تناظر میں لکھے گئے مضامین، درخواست کا حصہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ جاوید چوہدری اور شاہد میتلا نے محض قارئین کی توجہ (ویورشپ) کے لیے کالمز لکھے جس کا معاشرے پر منفی اثر ہوا۔ میں نے کالمز دیکھے تو حیران رہ گیا کہ کیسے یہ مافیا معاشرے کو پراگندا کر رہا ہے۔ توجہ حاصل کرنے کے لیے صحافت کی آڑ میں ان کالموں سے ریاستی ادارے کی منفی تصویر پیش کی گئی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ کالموں میں بیان کیے گئے واقعات عوام اور ریاستی اداروں کے درمیان عدم اعتماد پیدا کرنے کی کوشش ہیں۔ آزادی اظہارِ رائے کی آڑ میں مجرمانہ رویہ سامنے آیا ہے۔ اس لیے انداراج مقدمہ کے لیے درخواست دی لیکن ایف آئی اے نے کوئی کارروائی نہیں کی۔ عدالت مقدمہ درج کرنے اور فوری کارروائی کا حکم دے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شمالی پہاڑی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی، گلیشیئر پگھلنے اور سیلاب کا خدشہ، متعدد سڑکیں بند

امریکا کی پاکستان میں توانائی، معدنیات اور انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی

کوکین کوئین انمول عرف پنکی نے جب جیل میں من پسند لباس پہننے کی خواہش ظاہر کی تو کیا ہوا؟

ہنر مند نوجوان ہی پاکستان کی پائیدار ترقی کی ضمانت ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

انتخابات تک آزاد کشمیر میں رہوں گا، احتجاج ختم کرکے مذاکرات کیے جائیں، بلاول بھٹو

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!