پی ایس ایل 8: قلندرز نے گلیڈی ایٹرز کو دھول چٹا دی

منگل 21 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پی ایس ایل8 کے 10 ویں میچ میں لاہور قلندرز،  کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 63 رنز سے شکست دینے میں کامیاب ہوگئے۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

لاہور قلندرز نے پہلے کھیلتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 199رنز کا ٹارگٹ دیا۔

لاہور قلندرز نے 20 اوورز میں 6 وکٹ پر 198رنز بنائے۔ جس میں شائی ہوپ نے 47، سکندر رضا نے 32 اور مرزا طاہر بیگ نے 31 رنز اسکور کیے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے قیس احمد اور اوڈین اسمتھ نے دو، دو وکٹیں لیں۔

فوٹو: اسکرین گریپ

جواب میں کوئٹہ کی ٹیم مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 135 رنز بناسکی۔ جیسن رائے نے 48 اور محمد حفیظ نے 25 رنز اسکور کیے۔

لاہور کی جانب سے شاہین آفریدی اور ڈیوڈ ویزے نے 3،3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پی ایس ایل میں اب تک کوئٹہ نے 4 میچز کھیلے ہیں جن میں سے ایک میں اسے کامیابی اور 3 میں شکست ہوئی ہے۔

لاہور قلندرز 3 میچز کھیل چکی ہے جس میں سے اسے 2 میں کامیابی اور ایک میں شکست ہوئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی