شہباز شریف یا مریم نواز میرے لیڈر نہیں، نواز شریف میرے لیڈر ہیں، شاہد خاقان عباسی

پیر 9 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ شہباز شریف یا مریم نواز ان کے لیڈر نہیں بلکہ صرف نواز شریف ہی ان کے لیڈر ہیں، مریم نواز پارٹی کی باگ دوڑ سنبھالیں گی تو ہم جیسے لوگ الگ ہو جائیں گے۔

سما نیوز کے پروگرام ندیم ملک لائیو میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ گزشتہ ہفتے لندن میں ان کی ملاقات نواز شریف سے ہوئی تھی جس میں انہوں نے قائد ن لیگ کو آگاہ کر دیا تھا کہ وہ آئندہ الیکشن میں حصہ نہیں لیں گے۔

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ مسلم لیگ ن کا حصہ ہیں لیکن ان حالات میں الیکشن میں حصہ نہیں لے سکتے، نواز شریف کی وطن واپسی کی تاریخ کے حتمی ہونے اوران کے استقبال سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ جس تاریخ کا ن لیگ کہہ چکی ہے وہ اسی تاریخ کو آئیں گے، کسی نے ان سے نواز شریف کے استقبال کا نہیں کہا، اگر اس بابت فیصلہ کرنا ہوا تو حلقے کے لوگوں سے پوچھ کر کریں گے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ انہوں نے نواز شریف سے کہا ہے کہ ملک کے باقی سیاستدانوں کی نسبت ان کی ذمہ داری زیادہ ہے کیونکہ وہ ملک کے سینئر ترین سیاستدان ہیں جنہیں اعلیٰ عہدوں پر فائز رہنے کا بھی تجربہ ہے، شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ نواز شریف سے کہا ہے کہ اب ضرورت اس بات کی ہے ملک کے سینئر سیاسی رہنما، اسٹیبلشمنٹ اور عدلیہ اکٹھے بیٹھ کر مسائل کا حل نکالیں کہ ملک کو کیسے چلانا اور آگے لے کر جانا ہے، اس کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا اس سے پہلے سب کو مل کر اعتراف کرنا چاہیے کہ ہمارا ملک بہت مشکل میں ہے اور اس کے لوگ تکلیف میں ہیں، ملک کے مستقبل کے تعین کے لیے آرمی چیف، چیف جسٹس، میاں نواز شریف، پیپلز پارٹی (بلاول بھٹو اور آصف زرداری) اور مولانا فضل الرحمان کے علاوہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو بھی بات چیت میں شامل ہونا چاہیے، کسی کو بات چیت سے باہر رکھنے سے مسائل حل نہیں ہوتے۔

نواز شریف کی وطن واپسی پر ضمانت قبل از گرفتاری سے متعلق شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ نواز شریف کے ساتھ نا انصافی ہوئی، ن لیگ کو چاہیے تھا کہ جو غلط ہوا اس کو درست کرنے کی کوشش کرتی، ن لیگ نواز شریف کو گمراہ کر رہی ہے، سزا یافتہ اور اشتہاری قرار دیے گئے شخص کو ضمانت نہیں مل سکتی، پہلے عدالت کے سامنے سرنڈر کرنا پڑتا ہے، انہوں نے کہا اس معاملے میں اگر نواز شریف قانون کو نہیں مانیں گے تو پھر کون مانے گا۔

انہوں نے کہا تحریک عدم اعتماد کے بعد حکومت نہیں بننی چاہیے تھی، ہماری جماعت نے حکومت بنانے کا فیصلہ کیا، ہم سب ان حالات کے ذمہ دار ہیں، انہوں نے کہا پاکستان کی تاریخ کو مسخ کیا گیا، ملکی حالات کی خرابی جاننے کے لیے ٹرتھ کمیشن بنایا جانا چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بھارتی وزیرِ تعلیم کی برطرفی ہندوتوا تعلیمی ایجنڈے کے لیے بڑا دھچکا قرار

کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازع علاقہ ہے، بھارتی مؤقف مسترد کرتے ہیں، خواجہ آصف

ایس اینڈ پی کا پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں اضافہ، پاکستان اب کس کیٹیگری میں آگیا ہے اور اس کا فائدہ کیا ہوگا؟

کشمیری مہاجرین کی 12 اسمبلی نشستیں: تاریخ، آئینی حیثیت اور موجودہ تنازع

دبئی کی نئی ’دبئی انوائٹ اسکیم‘ کیا ہے؟ پاکستانی اس سے کیسے فائدہ اٹھا سکتے ہیں؟

ویڈیو

جمہوری عمل ہی مسائل کا حل، آزاد کشمیر کے شہری ووٹ ڈالنے کے لیے پُرعزم، بھرپور جوش و خروش

آزاد کشمیر میں الیکشن کا پہلا مرحلہ، میرپور ڈویژن میں پولنگ جاری، سخت سیکیورٹی انتظامات

پہلا ٹیسٹ: پہلی انگز میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 311 رنز پر آؤٹ، محمد علی کے 4 شکار

کالم / تجزیہ

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان

ہوا دان، منگھ، بادگیر یا بادکش

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں