شاہد خاقان عباسی کو پارٹی نے عزت دی، ناراضی بنتی نہیں تھی، ایاز صادق

ہفتہ 4 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ ہم سب کی خواہش اور کوشش تھی کہ نواز شریف وزیراعظم بنیں مگر ایسا نہ ہوسکا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ 2017 میں سازش کے ذریعے نواز شریف کو نااہل کیا گیا، شہباز شریف کے لیڈر بھی نواز شریف ہی ہیں، پارٹی میں کوئی گروپنگ نہیں۔

انہوں نے کہاکہ پارٹیوں میں لوگ آتے اور جاتے رہتے ہیں اس سے فرق نہیں پڑتا۔

ایاز صادق نے کہاکہ شاہد خاقان عباسی کو پارٹی نے بہت عزت دی، نواز شریف نے ضمنی الیکشن میں اپنی سیٹ شاہد خاقان عباسی کو دی، اتنا کچھ کرنے کے باوجود ناراضی بنتی نہیں تھی۔

اسپیکر قومی اسمبملی نے کہاکہ نواز شریف کی وطن واپسی پر شاہد خاقان عباسی کو نواز شریف کے استقبال کے ایئرپورٹ پر موجود ہونا چاہیے تھا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ نیب نے کاروباری افراد اور بیوروکریسی کو یقین دہانی کرائی ہے کہ ہم آپ کی تذلیل نہیں کریں گے، یہ ماضی والی نیب نہیں ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم