پی ٹی آئی نے جلسے کے لیے 2 متبادل جگہوں کے نام دے دیے

ہفتہ 14 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سردار عظیم اللہ خان میو ایڈووکیٹ ایڈیشنل جنرل سیکریٹری پی ٹی آئی وسطیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے حکم کے بعد تحریک انصاف ڈپٹی کمشنر لاہور آفس میں 2 متبادل جگہوں پر جسلہ کرنے کے لیے نئے نام دے دیے ہیں۔

پی ٹی آئی کے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ سردار عظیم اللہ خان میو کی جانب سے جمع کروائی گئی درخواست میں 2 متبادل جگہوں کے نام موچی دروازہ گراؤنڈ اور بابا گراؤنڈ نزد سیشن کورٹ لاہور نامزد کیے ہیں۔

ایڈیشنل جنرل سیکریٹری پی ٹی آئی وسطیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ان شاءاللہ پی ٹی آئی کا جلسہ ہوگا اور لاہور میں خان کے نعرے گونجیں گے۔

 

یاد رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی کو لاہور لبرٹی چوک پر جلسے کی اجازت نہ دینے کے خلاف درخواست کی سماعت لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے کی تھی۔ عدالت نے تحریک انصاف کے وکیل کو متبادل جگہ پر جلسہ کے لیے دوپہر 2 بجے تک ڈی سی لاہور کو نئی درخواست دینے کا حکم دیا تھا۔

جسٹس راحیل کامران نے ریمارکس دیے تھے کہ اگر پی ٹی آئی کو لبرٹی چوک میں جلسہ کی اجازت نہیں پھر کسی سیاست جماعت کو لبرٹی میں جلسہ کی اجازت نہیں ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ملکہ الزبتھ دوم کی 100ویں سالگرہ: ایک عہد ساز حکمران کی لازوال میراث

اگر جلد کوئی معاہدہ طے نہ پایا تو امریکا دوبارہ بمباری شروع کر دے گا، ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کو ایک بار پھر دھمکی

2025 میں ہجرت کے راستوں پر 7,900 افراد ہلاک یا لاپتا ہوئے، اقوام متحدہ

داسن شناکا پی ایس ایل سے معطل ہونے والے تیسرے غیرملکی کھلاڑی، پی سی بی نے معذرت قبول نہ کی

موجودہ توانائی بحران سنگین ترین ہے، عالمی توانائی ایجنسی کے سربراہ کی وارننگ

ویڈیو

لائیوامریکا ایران جنگ بندی مذاکرات کے امکانات قوی تر، دونوں ممالک نے پاکستان دوبارہ آنے کا عندیہ دے دیا

لائیوجے ڈی وینس کی قیادت میں امریکی وفد ایران سے مذاکرات کے لیے اسلام آباد روانہ ہوگیا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

فیلڈ مارشل نے ایران میں امن کے لیے عظیم کام کیا، شیخ حسن سروری

کالم / تجزیہ

علامہ اقبال اور پاکستان پوسٹ

اسرائیل کا مسئلہ کیا ہے؟

ایک اور ایک گیارہ سے نو دو گیارہ