سیاحت کے فروغ کے لیے پاک فوج کا ایک اور اقدام، اورکزئی میں نئے ریزورٹس قائم

اتوار 22 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبرپختونخوا کے ضلع اورکزئی میں آنے والے سیاحوں کے لیے خوشخبری، ضلع اورکزئی کے علاقہ کلایہ میں پاک فوج کی جانب سے نئے تعمیر کیے گئے اورکزئی ریزوٹ کا افتتاح کر دیا گیا۔

کور کمانڈر پشاور لفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات نے اورکزئی ریزورٹ کا افتتاح کیا۔ کوہاٹ سے ڈھائی گھنٹے کی مسافت پر جنت نظیر علاقہ کلایہ میں یہ ریزورٹ تعمیر کیے گئے ہیں۔

ملکی اور غیرملکی سیاحوں کے لیے کلایہ میں خیبرپختونخوا کے دیگر سیاحتی مقامات کی طرح بہترین سہولیات کا انتظام کیا گیا ہے۔

یاد رہے 14 اگست 2023 کو اورکزئی میں پیراگلائیڈنگ کلب کا آغاز بھی کیا گیا تھا۔ جہاں پیراگلائیڈرز کو بین الاقوامی معیار کی سہولیات مہیا کی گئی ہیں۔

سیاحت کے فروغ کے لیے پاک فوج اور خیبرپختونخوا حکومت کی طرف سے لیے گئے اقدامات مقامی عوام کے لیے روزگار اور زرمبادلہ کے نئے مواقعے فراہم کرنے میں معاون ثابت ہونگے۔

علاقے کے لوگوں نے عوامی فلاح کے لیے اٹھائے گئے اقدامات پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جرمن نشریاتی ادارے کی پاکستان مخالف دستاویزی فلم پر خواجہ آصف سمیت اہم سیاسی و صحافتی شخصیات کی شدید تنقید

شدید گرمی ذہن کو بھی متاثر کرتی ہے، ماہرین نے ’ہیٹ ویو اینگزائٹی‘ سے نمٹنے کے طریقے بتا دیے

طالبان مخالف مزاحمت نئے مرحلے میں داخل، مسلح جدوجہد مقامی کارروائیوں سے منظم بغاوت کی جانب گامزن

کراچی کی منور چورنگی پر اب ٹریفک جام نہیں ہوگا، انڈر پاس عوام کے لیے کھول دیا گیا

اوپن اے آئی کے تجرباتی ماڈلز خو ہی ہیکر بن گئے، حقیقت کیا ہے؟

ویڈیو

طالبان مخالف مزاحمت نئے مرحلے میں داخل، مسلح جدوجہد مقامی کارروائیوں سے منظم بغاوت کی جانب گامزن

کراچی کی منور چورنگی پر اب ٹریفک جام نہیں ہوگا، انڈر پاس عوام کے لیے کھول دیا گیا

جنوبی افریقہ میں فائرنگ کا واقعہ، 2 سگے بھائیوں سمیت 4 پاکستانی جاں بحق، پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا

کالم / تجزیہ

فخر درانی۔ ایک دلیر صحافی

دریاؤں کا مقدمہ اور معرکۂ حق

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان