7 روز باقی: 64 ہزار 7 سو 95 افغان پناہ گزین واپس لوٹ چکے ہیں

منگل 24 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صرف 7 روز باقی ہیں۔ غیر قانونی طور پر مقیم تمام غیر ملکیوں کو 31 اکتوبر تک ہر صورت پاکستان چھوڑنا ہوگا، دوسرا کوئی آپشن نہیں ہے۔ حکومتی فیصلے کے بعد سے افغان باشندوں کی مسلسل اپنے وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔ اب تک کل 64 ہزار 7 سو 95 افغان پناہ گزین اپنے وطن واپس لوٹ چکے ہیں۔

گزشتہ روز 2 ہزار 7 سو 16 افغان باشندے اپنے ملک واپس گئے۔ جن میں 622 مرد، 293 خواتین اور 1801 بچے شامل تھے۔ مقررہ مدت 31 اکتوبر کے بعد غیر قانونی افراد کے انخلاء کو یقینی بنانے کے لیے سیکیورٹی اداروں کی جانب سے آپریشن کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو مزید ایک دن کی بھی مہلت فراہم نہ کرنے کا حتمی فیصلہ کیا گیا ہے۔ پاکستان نہ چھوڑنے کی صورت میں گرفتاری اور وطن واپسی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

پاکستان نے ہمیشہ افغان مہاجرین کو کھلے دل سے تسلیم کیا ہے اور گزشتہ 40 برس سے انہیں ضرورت زندگی کی تمام سہولیات پہنچائی گئی ہیں۔ حکومت کے حالیہ فیصلے کے بعد سے افغان مہاجرین قافلوں کی صورت بذریعہ طورخم اور چمن بارڈر افغانستان واپس جا رہے ہیں۔ افغانستان روانگی کے لیے 84 گاڑیوں میں 192 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی اور یہ سلسلہ روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے۔

افغان باشندے جہاں وطن واپس جانے پر خوش ہیں وہاں پاکستان میں گزرے اچھے وقت کو یاد کر کے افسردہ بھی ہیں۔ افغان باشندوں کی اپنے وطن واپسی حکومت اور عسکری قیادت کی مشترکہ کاوشوں کا نتیجہ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنجاب کی جیلوں میں مزید قیدیوں کی گنجائش پیدا کردی گئی، سہولیات میں بھی غیر معمولی اضافہ

اسلام آباد میں سروے اور ای ٹیگز: ہماری معلومات ڈارک ویب پر بک گئی تو کون ذمہ دار ہوگا؟ سینیٹر پلوشہ خان

ریاست بہار انتخابی نتائج: نتیش کمار کے 10 ویں بار وزیراعلیٰ  بننے کے امکانات روشن

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک، پہاڑی علاقوں میں شدید سردی کا امکان

سرینگر: پولیس اسٹیشن میں خوفناک دھماکا، 9 اہلکار ہلاک، 27 زخمی

ویڈیو

گیدرنگ: جہاں آرٹ، خوشبو اور ذائقہ ایک ساتھ سانس لیتے ہیں

نادرا کی جانب سے نکاح کے بعد ریکارڈ اپڈیٹ لازمی قرار دینے پر شہریوں کا ردعمل کیا ہے؟

’سیف اینڈ سیکیور اسلام آباد‘ منصوبہ، اب ہر گھر اور گاڑی کی نگرانی ہوگی

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے