پراسیکیوٹر جنرل اور ڈپٹی چیئرمین نیب کی تعیناتیوں کا نوٹیفکیشن جاری

منگل 24 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزارت قانون و انصاف نے پراسیکیوٹر جنرل نیب احتشام قادر شاہ اور ڈپٹی چیئرمین نیب سہیل ناصر کی تعیناتیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پراسیکیوٹر جنرل نیب احتشام قادر شاہ کا اسٹیٹس سپریم کورٹ کے جج کے برابر ہو گا، تنخواہ و مراعات بھی اسی حساب سے ملیں گی۔

وزارت قانون نے وزارت خزانہ کو مراسلہ ارسال کرتے ہوئے سفارش کی ہے کہ نیب حکام نے سید احتشام قادر کو جج کے مساوی مراعات دینے کی درخواست کی ہے۔

وزارت قانون کے مطابق پراسیکیوٹر جنرل نیب کی تنخواہ و مراعات کے لیے وزرات خزانہ کی رضامندی لازمی ہے، وزارت خزانہ پراسیکیوٹر جنرل نیب کی مراعات کے لیے کابینہ سے منظوری لے۔

دوسری جانب وزارت قانون نے ڈپٹی چیئرمین نیب کی تنخواہ اور مراعات ہائی کورٹ کے جج کے برابر کرنے کی بھی سفارش کی ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی کابینہ نے 11 اکتوبر کو سید احتشام قادر شاہ کی بطور پراسیکیوٹر جنرل نیب تعیناتی کی منظوری دی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم