’مجھ پر نچھاور کرنے کے بجائے ان پیسوں کو عطیہ کردو ‘ دورانِ کنسرٹ عاطف اسلم کی مداح سے درخواست

بدھ 25 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عالمی شہرت یافتہ گلوکارعاطف اسلم  ان دنوں امریکا کے مختلف شہروں میں کنسرٹ میں مصروف ہیں۔

حال ہی میں شمالی امریکا میں دورانِ کنسرٹ ایک مداح نے عاطف اسلم کی گائیکی کو سراہتے ہوئے ان پر پیسے پھینکنا شروع کر دیے۔

عاطف اسلم نے کنسرٹ روک کر اس مداح کو اسٹیج پر بلایا اور کہا کہ اس رقم کو آپ عطیہ کر سکتے ہیں۔

عاطف اسلم کا کہنا تھا کہ مجھے علم ہے کہ آپ امیر ہیں لیکن پیسے کو اچھے مقاصد کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے اور اس کی عزت کرنی چاہئے۔

عاطف اسلم کے اس عمل نے مداحوں کے دل جیت لیے اور صارفین ان کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ مجھے یہ دیکھ کر اچھا لگا کہ عاطف اسلم نے ان پیسوں کو ہاتھ بھی نہیں لگایا جو مداح کی جانب سے ان پر نچھاور کیے گئے تھے۔

ایک صارف نے تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ عاطف اسلم ایک لیجنڈ ہیں۔

فیضان نامی صارف لکھتے ہیں کہ عاطف اسلم نے کتنے پر سکون طریقے سے مداح سے درخواست کرتے ہوئے ان لوگوں کو پیغام دیا ہے جنہوں نے پیسے نچھاور کرنے کا کلچر ہی بنا لیا ہے کہ یہ رقم مجھ پر نہ پھنیکو بلکہ عطیہ کر دو، ان کا مزید کہنا تھا کہ عاطف اسلم واحد متنازع پاکستانی اسٹار ہیں جن کی تعریف کرنی چاہیے۔

واضح رہے عاطف اسلم نے  غزہ کے مظلوموں کے لیے 15 ملین روپے کی امداد بھی عطیہ کی تھی۔ انہوں نے یہ رقم پاکستانی خیراتی ادارے’ الخدمت فاؤنڈیشن‘ کے حوالے کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کینیڈا میں گوردوارے پر حملہ، مذہبی پیشوا سمیت 2 افراد زخمی، ملزم گرفتار

پاکستان اور ملائیشیا کا انسداد دہشتگردی و منشیات کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

میانمار میں بدھ عبادت گاہ پر فوجی فضائی حملہ، 14 افراد ہلاک، 20 زخمی

وزیراعظم کا بگھی سواری پر سخت نوٹس، آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر کو تحریری انتباہ

اٹلی جانے والی تارکین وطن کی کشتی تیونس کے ساحل پر الٹ گئی، 13 افراد لاپتا

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘