’ظالموں اب تو گولڈ لیف لینے کے پیسے بھی نہیں‘ کراچی میں مہنگائی کیخلاف دلچسپ احتجاج

جمعہ 24 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اس وقت ملک بد ترین مہنگائی سے دوچار ہے، ایسے میں مہنگائی کے ستائے کراچی کے شہریوں نے ہلکے پھلکے انداز میں اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔

اس حوالے سے کراچی پریس کلب کے باہر مظاہرہ کرنے والوں نے دلچسپ جملوں پر مشتمل
پلے کارڈز کے ذریعے جہاں ایک طرف حکومت کو حیا دلانے کی کوشش کی وہیں انہوں نے ہوش ربا مہنگائی کے باوجود گھروں میں بیٹھے شہریوں کو بھی ہدف تنقید بنایا۔

فوٹو: اسکرین گریپ

یہاں یہ بات دلچسپ ہے کہ مظاہرین کے پلے کارڈز پر اس قدر دلچسپ جملے تحریر تھے کہ وہ آنے جانے والوں کو رکنے پر مجبور کرتے رہے۔

مہنگی سگریٹ سے پریشان ایک شہری کے پلے کارڈ پر تحریر تھا کہ ’ظالموں اب تو گولڈ لیف لینے کے پیسے بھی نہیں‘۔

جب کہ ڈالر کی بڑھتی قدر سے نالاں شہری کے پلے کارڈ پر درج تھا ’ڈالر اور ڈار کا بہت یارانہ ہے‘۔

فوٹو: اسکرین گریپ

میاں صاحب کے پلیٹلیٹس کو لیکر ایک خاتون نے پیغام پہنچانے کی کوشش کی کہ ’میاں صاحب آپ کے پلیٹلیٹس کا پتا نہیں مگر عوام کے پلیٹلیٹس ضرور کم ہوگئے‘۔

وزیر اعظم صاحب کے مہنگے کپڑوں پر گہری نظر رکھنے والے ایک شہری نے لکھا کہ’ وزیراعظم صاحب مہنگائی کم کرنے کے لیے آپ اپنے کپڑے کب بیچیں گے‘۔

فوٹو: اسکرین گریپ

احتجاج میں شامل ایک شہری نے کے پلے کارڈ پر درج تھا ’ کرسی ہے تمہارا جنازہ تو نہیں کچھ کر نہیں سکتے تو اتر کیوں نہیں جاتے‘

اس موقع پر احتجاج کرنے والے شہریوں نے بڑھتی مہنگائی کے ساتھ ساتھ  دائرہ بڑھانے کا اعلان بھی کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

تونسہ میں ایچ آئی وی بحران، غیر تربیت یافتہ افراد سے انجیکشن لگوانے کا انکشاف

بحیرہ انڈمان میں کشتی ڈوبنے کا ہولناک واقعہ، 250 سے زائد افراد لاپتا ہونے کا خدشہ

امریکی سفارتکار زکری ہارکن رائیڈر کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

خیبرپختونخوا: سرکاری ملازمین کی حکومتی اجازت کے بغیر غیرملکیوں سے شادی پر پابندی، نئے رولز جاری

ورلڈ کوانٹم ڈے: نئی ٹیکنالوجی کے چیلنج پر ادارے تیار، ڈیٹا کو لاحق خطرات میں اضافہ

ویڈیو

پاکستان، ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدے کے لیے مزید کیا سکتا ہے؟

پاکستان میں بھارتی مواد چلانے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے، عوام کی رائے

پچھلے 13 سالوں میں پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا میں کرپشن کے سوا کچھ نہیں کیا، آفتاب شیرپاؤ

کالم / تجزیہ

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا

سمندری ناکہ بندی اور فیصلہ کن گھڑی میں پاکستان کا ثابت قدم کردار