بابر اعظم کے میسجز لیک کا معاملہ: وقار یونس اور شاہد آفریدی پھٹ پڑے

پیر 30 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے سابق وکٹ کیپر بیٹر راشد لطیف کی جانب سے چیئرمین پی سی بی  اور دیگر پی سی بی آفیشلز کے بابر اعظم کے میسجز کا جواب نہ دینے کے دعوے کے بعد سےالیکٹرانک میڈیا اور سوشل میڈیا پر یہ معاملہ زیر بحث ہے۔

گزشتہ روز چیئرمین پی سی بی نے ایک نجی ٹی وی کے شو میں بابر اعظم کی سی ای او پی سی بی سلمان نصیر کے ساتھ پرسنل چیٹ دکھائی جسے لائیو شو کے دوران ٹی وی پر نشر بھی کیا گیا۔

بابر اعظم کی لیک ہونے والی چیٹ کا اسکرین شاٹ

سابق فاسٹ بولر وقار یونس نے سماجی رابطر کی ویب سائٹ ایکس پر اس معاملے پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا سوال پوچھا کہ یہ کیا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں آپ لوگ؟

انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام کا کلپ  ایکس پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ایک نہایت ہی مضحکہ خیز عمل ہے۔ خوش ہو گئے ہیں آپ لوگ؟ برائے مہربانی بابر اعظم کو اکیلا چھوڑ دیں وہ پاکستان کرکٹ کا اثاثہ ہیں۔

وقار یونس کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان نے بھی اس عمل کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے ملک اور اپنے کھلاڑیوں کو خود ہی بدنام کر رہے ہیں۔

سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ یہ ایک گھٹیا حرکت ہے اور اس طرح کی حرکتیں نہیں کی جاتی۔

اُن کا کہنا تھا کہ اپنے کپتان کا نجی میسج ٹی وی پر کیسے دکھا سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ انہوں نے کسی پروگرام میں سنا تھا کہ راشد لطیف نے یہ بات کی کہ بابر اعظم نے چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف کو کالز کی ہیں لیکن انہوں نے بابر کی کال نہیں اٹھائی، میرے خیال میں اس معاملے کو کاؤنٹر کرنے کے لئے یہ ایک کھیل کھیلا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فاطمہ ثنا کی عالمی کرکٹ میں دھوم، کینیڈا سپر 60 کی فرنچائز سے معاہدہ

ماہرین آثارِ قدیمہ کا موئن جو دڑو میں نئی تحقیق اور شہر کی فصیل کی نقل تعمیر کرنے کا مطالبہ

ورلڈ کپ کے اہم معرکے سے قبل قومی ہاکی ٹیم کی قیادت میں بڑی تبدیلی، عماد شکیل بٹ کو کپتانی سے ہٹا دیا گیا

بی جے پی رہنما کی بیٹی نے بھارتی نوجوانوں کے احتجاج کی حمایت کی وجہ بتا دی

دوران سفر متلی کی شکایت: ازالے کے لیے آئی فون کی ایک خفیہ سیٹنگ استعمال کرکے دیکھیں

ویڈیو

جسٹن گریوز نے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد عالمی ریکارڈ قائم کرلیا، ’سہولت کار‘ پاکستان ٹیم

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن پھر آمنے سامنے، آخر اس لڑائی کی وجہ کیا ہے؟

اسحاق ڈار اور کویتی وزیر خارجہ کے درمیان اہم ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

اے ٹی ایم مشین 

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی