پاکستان کرکٹ ٹیم کی مسلسل مایوس کن کارکردگی، ’بازی کسی بھی وقت پلٹ سکتی ہے‘

منگل 31 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت میں جاری آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم اپنا ساتواں میچ آج بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گی۔

قومی ٹیم 4 میچ ہار کر بھی ٹورنامنٹ سے آؤٹ نہیں ہوئی، پاکستان کی ساری امیدیں اب دیگر ٹیموں کے نتائج سے جڑ گئی ہیں۔

سیمی فائنل تک رسائی کے لیے  پاکستان کو بنگلا دیش، نیوزی لینڈ اور انگلینڈ سے اپنے بقیہ تینوں میچ اچھے مارجن سے جیتنے ہیں۔

پاکستانی ٹیم کی کارکردگی نے ابھی تک شائقین کو مایوس کیا ہوا ہے لیکن وہ پھر بھی امیدیں لگائے بیٹھے ہیں کہ بقیہ تینوں میچ جیتنے سے سیمی فائنل تک رسائی مل سکتی ہے۔

پاکستان بنگلہ دیش میچ سے قبل سوشل میڈیا پر دعاؤں اور تنقیدی تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

سپورٹس جرنلسٹ فرید خان نے دعویٰ کیا کہ پاکستان بنگلہ دیش کے خلاف میچ جیتے گا اور یہ سکرین شاٹ لے کر رکھ لیں۔

بابر اعظم کے ایک فین پیج سے دعا کی گئی ہے کہ یا اللہ  ! آج بابر اعظم سنچری بنائے اور پاکستان میچ بھی جیت جائے۔

محمد سہیل مجید نے آج ہونے والے میچ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان کا مقابلہ بنگلہ دیش سے ہے اور گوگل نے پاکستان کے جیتنے کے چانس 75% کر دیے ہیں کیونکہ اس کو معلوم ہے کہ پاکستانی ٹیم کسی بھی وقت بازی پلٹ سکتی ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں پاکستان ٹیم میں 3تبدیلیوں کا امکان ہے، میچ میں فخر زمان کی واپسی ہو گی۔ امام الحق کی جگہ انہیں ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔ آل راؤنڈر محمد نواز کی جگہ سلمان علی آغا کو میدان میں اتارے جانے کا امکان ہے جبکہ شاداب خان کی جگہ اسامہ میر فائنل الیون کا حصہ ہو سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بابر اعظم کی بیٹنگ میں تکنیکی خامی کی نشاندہی، محمد یوسف نے اہم مسئلہ بتا دیا

اسلام آباد کی خواتین کے لیے مفت اسکوٹی ٹریننگ پروگرام کا اعلان

انسٹاگرام پر 90 منٹ تک کی طویل ویڈیوز پوسٹ کرنے کا نیا فیچر متعارف

سی پیک نے معیشتوں کو جوڑا، چین پاکستان انفارمیشن کوریڈور ذہنوں کو جوڑے گا، عطا اللہ تارڑ

سیکیورٹی فورسز کے 67 بڑے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز: داعش کے 50 سے زائد دہشتگرد ہلاک، 100 سے زائد گرفتار

ویڈیو

پاکستانی ہر حال میں کشمیریوں کے ساتھ ہیں، شاہراہ دستور پر ارکان پارلیمنٹ اور عوام کا کشمیریوں سے اظہار یکجہتی

5 باہمت بہنوں نے روایتی ذائقوں کو روزگار کا ذریعہ بنا لیا، کوئٹہ کے رامین ریسٹورنٹ کی منفرد کہانی

چار دیواری نہ سیکیورٹی، پنو عاقل کے 105 سال پرانے تھانے میں قانون کے محافظ کیسے کام کرتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

27 اکتوبر، یوم سیاہ: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

تحریک انصاف : رُل تے گئے آں پر چس بڑی آئی اے

درختوں پر جھولے اچھے لگتے ہیں، لاشیں نہیں