اسلام آباد ہائیکورٹ: سائفرکیس سننے والا بینچ ٹوٹ گیا، جسٹس ارباب محمد طاہر الگ ہوگئے

جمعرات 2 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سائفرکیس سننے والا بینچ ٹوٹ گیا، جسٹس ارباب محمد طاہر الگ ہوگئے

اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کی جیل ٹرائل اور جج کی تعیناتی کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل کا کیس سننے والا بینچ ٹوٹ گیا۔

جسٹس ارباب محمد طاہر نے خود کو بنچ سے الگ کرلیا۔

بینچ سے الگ ہونے والے جسٹس ارباب محمد طاہر نے  کہا کہ وہ پہلی سماعت کے دوران جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی طرف سے دی گئی ابزرویشنز سے متفق ہیں۔

جسٹس ارباب محمد طاہر کے مطابق انہوں نے درخواست ہے کہ ان کے علاوہ  کسی اور جج پر مشتمل 2 رکنی بنچ کے سامنے یہ اپیل مقرر کی جائے۔

جسٹس ارباب محمد طاہر کی بینچ سے علیحدگی پر اب جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کے ساتھ جسٹس ثمن رفعت آج سماعت کریں گی۔

شاہ محمود قریشی کو جیل سے اسپتال منتقل کرنے کی اجازت

دوسری طرف آفیشل سیکرٹ عدالت اسلام آباد نے  سابق وزیر خارجہ اور پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو جیل سے اسپتال منتقل کرنے کی اجازت دیدی ہے۔

سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جیل میں طبیعت خراب ہوگئی جس کے بعد جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے جیل انتظامیہ کی درخواست پر اجازت دیدی۔

جیل انتظامیہ کا کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی کے ٹیسٹ کرانے ہیں، جیل ڈاکٹر کی ایڈوائس پرانہیں پمز منتقل کرنے کی اجازت دی جائے۔ جس کے بعد عدالت نے شاہ محمود قریشی کو پمز ہسپتال منتقل کرنے کی اجازت دیدی۔

واضح رہے کہ شاہ محمود قریشی سائفر کیس میں جوڈیشل پر اڈیالہ جیل میں ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی کویتی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، خطے کی بدلتی صورتحال پر تبادلہ خیال

شہریوں کے دل کھول کر عطیات، کراچی میں عوامی لائبریری بند ہونے سے بچ گئی

امریکا کا نیا دفاعی اقدام، پاکستان سمیت متعدد ممالک کے لیے 488 ملین ڈالر کا ایف 16 ریڈار سپورٹ معاہدہ 

افغانستان میں طالبان دور: سیکیورٹی، معیشت اور انسانی بحران کی سنگین صورتحال

برطانیہ میں امریکی شہریوں کو شدید خطرہ لاحق، امریکی سفارتخانے کا سیکیورٹی الرٹ جاری

ویڈیو

ٹرمپ کا کانگریس کو خط، ایران کے ساتھ مسلح کشیدگی کے خاتمے کا اعلان

پنجاب حکومت کی ’اپنا کھیت اپنا روزگار‘ اسکیم: لیہ کے بے زمین کسان کیا کہتے ہیں؟

ایندھن کی خریداری میں ہڑبونگ: عوام کی گھبراہٹ کتنی بجا، ملک میں ایندھن کتنا باقی؟

کالم / تجزیہ

صحافت بمقابلہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس: کون جیتے گا؟

امریکی دبدبہ

چندی گڑھ میں لاہوری