غزہ میں اسرائیلی فوج کا بٹالین کمانڈر مارا گیا، متعدد اسرائیلی گرفتار

جمعرات 2 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ غزہ میں لڑائی کے دوران اسرائیلی فوج کا ایک بٹالین کمانڈر مارا گیا ہے جبکہ حماس نے مزید کئی اسرائیلیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

اسرائیلی اخبار ہارتز کے مطابق اسرائیلی فوج ( آئی ڈی ایف) کی طرف سے جمعرات کی صبح جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں لڑائی کے دوران اسرائیلی فوج کی 53 ویں بٹالین کے کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل سلمان حباکا ہلاک ہوگیا۔

حماس کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے اسرائیلیوں کی تعداد 242 ہوگئی

ترجمان نے بتایا ہے کہ حماس کے عسکریت پسند مزید کئی اسرائیلیوں کو گرفتار کرکے اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان ڈینیئل ہگاری نے اپنے بیان میں حماس کے ہاتھوں مزید اسرائیلیوں کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے اور گرفتار اسرائیلی کی مجموعی تعداد 242 بتائی ہے۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ فوج نے غزہ کی پٹی میں حماس کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے 242 افراد کے اہل خانہ کو مطلع کر دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا میں سندھ طاس معاہدے پر عالمی سیمینار، بھارتی اقدامات خطے کی سلامتی کے لیے خطرناک قرار

روزگار، تعلیم، صحت اور ڈیجیٹل معیشت، افتخار گیلانی کا آزاد کشمیر کی ترقی کے لیے روڈ میپ سامنے آگیا

گل پلازہ سانحہ: جوڈیشل کمیشن کی 78 صفحات پر مشتمل رپورٹ منظرعام پر آگئی، اہم انکشافات

صحت کے شعبے میں سرمایہ کاری پاکستان کے مستقبل میں سرمایہ کاری ہے، وزیر خزانہ

پمز آتشزدگی: وزیراعظم کی بچے کی جان بچانے والی نرس کے لیے ستارہ خدمت اور ایک کروڑ روپے انعام کی منظوری

ویڈیو

ہمارا نظامِ صحت سڑ چکا، سانحہ پمز کی انکوائری رپورٹ سے تمام حقائق سامنے آجائیں گے، وزیر صحت مصطفیٰ کمال

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کراچی پاسپورٹ آفس اور ایئرپورٹ کا دورہ، سہولیات میں اضافے کا اعلان

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں