ڈیرہ اسماعیل خان میں دھماکا، 5 افراد ہلاک

جمعہ 3 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹانک اڈے کے قریب دھماکے میں 5 افراد ہلاک اور 20 سے زائد شہری زخمی ہوگئے ہیں، پولیس ذرائع کے مطابق دھماکا خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔

ریسکیو1122 میڈیکل ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کاروائیاں کرتے ہوئے تمام زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ابتدائی پولیس معلومات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے ٹانک اڈے میں اس دھماکے میں موٹرسائیکل کا استعمال کیا گیا جس میں نامعلوم نوعیت کا دھماکا خیز مواد نصب کیا گیا تھا، جس کی تحقیق کی جارہی ہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کے مطابق دھماکے میں ہلاک شہریوں کی عمریں 15سے 20 سال تھیں، ایک نعش کی شناخت قمر زمان کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمیوں میں 2خواتین اور ایک بچی بھی شامل ہے۔

پولیس کے مطابق دھماکے سے کئی موٹرسائیکلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے، دھماکے کے بعد فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئی تھیں، ابتدائی معلومات کے مطابق پولیس وین کو ٹارگٹ کیا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 20 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، زخمیوں میں ٹریفک پولیس اہلکار بھی شامل ہیں، کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امن کے لیے پاکستان کی کامیاب سفارتکاری، عالمی سطح پر پذیرائی، بھارت میں شدید ردعمل

منفی رویہ صرف مردوں تک محدود نہیں، خواتین بھی ایک دوسرے کو نیچا دکھاتی ہیں، ہانیہ عامر

میرپورخاص: میڈیکل طالبہ کی مبینہ خودکشی، پی ایم ڈی سی کا اظہارِ تشویش

پاک بحریہ کا شمالی بحیرہ عرب میں کامیاب آپریشن، 18 افراد کو ریسکیو کرلیا

گیم آف تھرونز کے معروف اداکار مائیکل پیٹرک 35 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

ویڈیو

ایران امریکا جنگ بندی: پاک فوج اور وزیراعظم کے حق میں یوم تشکر ریلی

پاکستان کی نئی عالمی پہچان، تنہائی سے مرکز امن تک

ایران، امریکا جنگ بندی: پاکستان کی سفارتی کامیابیوں کو معاشی ترقی میں بدلنے کا موقع ہے، اعزاز چوہدری

کالم / تجزیہ

اسلام آباد میں آخری اوور

اسلام آباد مذاکرات: لبنان جنگ سب بگاڑ سکتی ہے

امن مذاکرات: توقعات، امکانات اور خدشات