امت مسلمہ فلسطین کے معاملے پر متحد ہو جائے، طاہر محمود اشرفی

اتوار 5 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ پوری پاکستانی قوم فلسطین پر ہونے پر مظالم پر غمزدہ ہے، پاکستان کی حکومت، افواج اور عوام کا فلسطین کے بارے میں وہی موقف ہے جو قائداعظم محمد علی جناح کا تھا۔

ملتان میں یکجہتی فلسطین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے طاہر اشرفی نے کہاکہ فلسطین سے متعلق پاکستان کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، وقت آ گیا ہے کہ امت مسلمہ فلسطین اور کشمیر کے لیے کھڑی ہو جائے، امت مسلمہ کو فلسطین سے متعلق ایک پیج پر آنا چاہیے، امید ہے تمام اسلامی ممالک اس حوالے سے مشترکہ پالیسی دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کا واحد حل آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ہے۔ پاکستان میں کچھ لوگ صرف پروپیگنڈا کرنا چاہتے ہیں، ہمارے لیے فلسطین اور کشمیر مشترکہ مسئلہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ گوادر اور پی ایف ایئر بیس میانوالی پر دہشت گردی کے حملے ہوئے، ہمارے سیکیورٹی اداروں نے دہشت گردی کے حملوں کو ناکام بنایا، گوادر میں جام شہادت نوش کرنے والے جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

طاہر اشرفی نے کہاکہ پاکستان میں دہشت گردی کی لہر دوبارہ کیوں آئی یہ سوچنے کی بات ہے، پاکستان میں سرمایہ کار آ رہے ہیں جو دشمن عناصر کو پسند نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی اداروں پر حملہ آور ہونا، مسلح جماعتیں بنانا، عوام پر حملہ آور ہونا شرعی اور قانونی طور پر ٹھیک نہیں، پاکستان علما کونسل پورے ملک میں یہ پیغام لے کر جا رہی ہے کہ پاکستان میں خود کش حملے، پاکستانی تنصیبات پر حملے شرعی اور قانونی طور پر جائز نہیں ہیں۔

افغانیوں کی 40 سال تک مہمان نوازی کی، اب شکوہ نہ کریں

چئیرمین علما کونسل نے کہا کہ افغانی ہمارے بھائی ہیں، 40 سال تک ان کی مہمان نوازی کی، پاکستان کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ یہ جانے کہ ان کے ملک میں کون رہ رہا ہے۔

طاہر اشرفی نے کہاکہ دنیا میں کسی بھی ملک میں غیر قانونی طور پر کوئی نہیں رہ سکتا، افغانیوں سے سوال کرتا ہوں کیا پاکستان کا حق نہیں ہے کہ وہ یہاں رہنے والوں کی چھان بین کر سکے، 40 سال مہمان نوازی کی ہے، افغانیوں کو چاہیے شکوہ نہ کریں، افغانستان کا امن پاکستان کا امن ہے،ہم چاہتے ہیں افغانستان خوشحال ہو اور پُر امن ہو۔

انہوں نے کہا کہ گوادر اور پی ایف ایئر بیس میانوالی پر حملے میں ہندوستان اور دیگر پاکستان دشمن عناصر ملوث ہیں۔ وفاقی وزیر داخلہ سے مطالبہ ہے کہ جنہوں نے حملوں پر منفی پروپیگنڈا کیا ان کے خلاف ایکشن لیا جائے۔

طاہر اشرفی نے کہا کہ اگر 9 مئی کے واقعات پر سزا ہو چکی ہوتی تو ایسے منفی پروپیگنڈے نہ ہوتے، ہم عدلیہ سے کہتے ہیں کہ 9 مئی کے واقعات پر انصاف کرے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسرائیلی پارلیمان میں اذان اور نماز کے لیے لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی کا متنازع بل منظور

ایپل کا 2027 تک 5 نئے آئی فون متعارف کرانے کا منصوبہ، چین سے میموری چپس حاصل کرنے کا بھی امکان

باغبانپورہ  اسکول حادثہ : مریم نواز کا فوری نوٹس، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم

سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ،فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟

عدنان صدیقی نے بانسری پر اے آر رحمان اور شنکر جے کشن کی مشہور دھنیں بجا کر صارفین کو حیران کردیا

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

بھارتی آبی جارحیت: چند سنگین قانونی پہلو

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز