ہوم سیریز کے دوران پچز اور ٹیم سلیکشن پر انضمام کا اعتراض

بدھ 4 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے سابق کپتان انضمام الحق نے کہا ہےکہ ہوم سیریز کے دوران پچز اور ٹیم سلیکشن کی سمجھ نہیں آئی۔

لاہور کی ایک تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انضمام الحق نے کہا کہ سب کرکٹرز پاکستان کی خدمت کے لیے تیار رہتے ہیں، اگر نئی مینجمنٹ میں مجھے کوئی موقع دیتی ہے تو پھر دیکھوں گا۔

ایک سوال کے جواب میں سابق کپتان نے کہا کہ محمد عامر کو اپنی فٹنس کا خود اندازہ ہوگا، اگر کسی بھی کھلاڑی کی فارم اور فٹنس اچھی ہے تو اسے موقع ملنا چاہیے۔

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ کپتانی مشکل چیز ہے، یہ کرنے اور سیکھنے سے آتی ہے، بابر اعظم پر اگر کوئی دباؤ ہوتا تو اس سے ان کی انفرادی کارکردگی پر فرق پڑتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہوم سیریز کے دوران پچز کی مجھے سمجھ نہیں آئی، پچز بنانے والوں کو ضرور پوچھنا چاہیے اس لیے بولروں کو نہیں کہنا چاہیے کہ وہ اچھا نہیں کھیلے پچز بنانے والوں کو پوچھنا چاہیے۔

سابق کرکٹر نے کہا کہ مجھے سیریز کے دوران اب تک سلیکشن کی بھی سمجھ نہیں آئی تھی، ٹیم میں بہت زیادہ آل راؤنڈرز کو شامل کر لیا گیا تھا۔

انضمام کا کہنا تھا کہ کوچ کی حیثیت سے فیور دینے نہ دینے کی بات درست نہیں ہے، ضروری نہیں ہے کہ یہاں کے کوچز فیور دیتے ہیں، ہمارے ملکی کوچز باصلاحیت ہیں انہوں نے اچھے نتائج دیئے ہوئے ہیں، ریزلٹ اوپر نیچے ہوتے ہیں، ثقلین مشتاق اور محمد یوسف نے اچھا کام کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے خلاف ممکنہ جنگ میں جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اعلان

امریکا نے اپنا بحری بیڑا ’جارج بش‘ بحیرہ ہند میں اتار دیا

بنگلہ دیشی بارڈر گارڈز کی اسمگلنگ کے خلاف بڑی کارروائی، 84 لاکھ ٹکا مالیت کی بھارتی ساڑیاں برآمد

سکھ رہنماؤں کو بھارتی دھمکیاں، سکھ فار جسٹس نے بھارتی سفارتکار کی مبینہ آڈیو لیک کردی

ویڈیو

سعودی عرب سے 3 بلین ڈالرز ملنے پر پاکستانی کیا کہتے ہیں؟

خیبر پختونخوا: دہشتگردی کے واقعات میں کمی، پشاور کے شہری کیا کہتے ہیں؟

پہلگام حملہ: کیا یہ خود ساختہ منصوبہ تھا؟

کالم / تجزیہ

عالمی دن پر کتاب سے مکالمہ

جنگ اور جنگ بندی کے مابین مرتب کیے 9 نتائج

لاہور پر ’مغل اعظم‘ کی یلغار