پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کرکٹ میچ ’دا ویسٹ ٹیسٹ ‘ کیوں کہلائے گا؟

پیر 6 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ ’دا ویسٹ ٹیسٹ‘ کہلائے گا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم دسمبر میں آسٹریلیا کے خلاف 3 ٹیسٹ میچ کھیلنے کے لیے دسمبر میں آسٹریلیا کا دورہ کرے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان وارم اپ میچ آسٹریلیا کے دارالحکومت کینبرا کے مانوکا اوول کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

سیریز کا پہلا میچ 14 سے 18 دسمبر تک پرتھ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جو ’دا ویسٹ ٹیسٹ‘ کہلائے گا کیوں کہ یہاں پرتھ اسٹیڈیم میں شائقین کرکٹ کے لیے خصوصی پہاڑی ’دا ویسٹ ہل‘ بنائی جا رہی ہے۔

یہ پہاڑی تاریخی واکا اسٹیڈیم کی طرح شائقین کرکٹ کو کھیل کا بہترین نظارہ فراہم کرے گی، جہاں 500 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔

سیریز کا دوسرا میچ 26دسمبر( باکسنگ ڈے) سے 30 دسمبر تک ملبورن کرکٹ گراؤنڈ جبکہ تیسرا سڈنی کرکٹ گراونڈ میں 3 جنوری 2024 سے 7۔ جنوری 2024 کو کھیلا جائے گا 

جنرل منیجر ایونٹس اینڈ آپریشنز کرکٹ آسٹریلیا جوئیل موریسن کا کہنا ہے کہ ’دا ویسٹ ٹیسٹ‘ اور ’دا ویسٹ ہل‘ آسٹریلین سمر آف کرکٹ کو ایک نئی جدت فراہم کریں گے۔

جوئیل موریسن کا یہ بھی کہنا ہے کہ آسٹریلیا کی مینز کرکٹ ٹیم کے گزشتہ سال دورہ پاکستان نے آسٹریلیا اور پاکستان کی تاریخی رائیولری کو دوبارہ زندہ کردیا ہے، ’دا ویسٹ ٹیسٹ‘ ویسٹرین آسٹریلیا کے لیے فخر کا مقام ہوگا۔

26 دسمبر کو باکسنگ ڈے کیوں کہا جاتا ہے؟

25 دسمبر کو مسیحی برادری کرسمس مناتی ہے، کرسمس کے اگلے دن یعنی 26 دسمبر کو ‘باکسنگ ڈے’ کہا جاتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اس موقع پر لوگ وہ گفٹ بکس کھولتے ہیں جو 25 دسمبر کو ملتے ہیں۔

26 تاریخ کو ڈبے میں ملازمین کو تحائف دیے جاتے ہیں جس کی وجہ سے اسے ‘باکسنگ ڈے’ کا نام دیا جاتا ہے۔

26 دسمبر بین الاقوامی کرکٹ کے لیے بہت اہم دن ہے۔ نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ، انگلینڈ اور آسٹریلیا کے کرکٹ بورڈز اس دن ٹیسٹ میچوں کا اہتمام کرتے ہیں تاکہ کرسمس کی طویل تعطیلات کے دوران شائقین کی بڑی تعداد اسٹیڈیمز میں آئے۔

آسٹریلیا کے میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں کئی سالوں سے ‘باکسنگ ڈے ٹیسٹ’ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سریز 2023۔24 کا دوسرے میچ ’باکسنگ ڈے‘ کو شروع ہو گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی کویتی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، خطے کی بدلتی صورتحال پر تبادلہ خیال

شہریوں کے دل کھول کر عطیات، کراچی میں عوامی لائبریری بند ہونے سے بچ گئی

امریکا کا نیا دفاعی اقدام، پاکستان سمیت متعدد ممالک کے لیے 488 ملین ڈالر کا ایف 16 ریڈار سپورٹ معاہدہ 

افغانستان میں طالبان دور: سیکیورٹی، معیشت اور انسانی بحران کی سنگین صورتحال

برطانیہ میں امریکی شہریوں کو شدید خطرہ لاحق، امریکی سفارتخانے کا سیکیورٹی الرٹ جاری

ویڈیو

ٹرمپ کا کانگریس کو خط، ایران کے ساتھ مسلح کشیدگی کے خاتمے کا اعلان

پنجاب حکومت کی ’اپنا کھیت اپنا روزگار‘ اسکیم: لیہ کے بے زمین کسان کیا کہتے ہیں؟

ایندھن کی خریداری میں ہڑبونگ: عوام کی گھبراہٹ کتنی بجا، ملک میں ایندھن کتنا باقی؟

کالم / تجزیہ

صحافت بمقابلہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس: کون جیتے گا؟

امریکی دبدبہ

چندی گڑھ میں لاہوری