سرمایہ کاری کا فروغ، ایس آئی ایف سی کی دبئی میں روڈ شو کی میزبانی

بدھ 8 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلی ٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) نے دبئی میں سرمایہ کاری کے روڈ شو کی میزبانی کی جس کا مقصد پاکستان کی پوشیدہ صلاحیتوں کو پیش کرنا اور معیشت کے اہم شعبوں میں سرمایہ کاروں کو راغب کرنا تھا۔

اس تقریب میں مختلف شعبوں کی نمائندگی کرنے والے عالمی تاجروں اور سرمایہ کاروں کی بڑی تعداد کو اکٹھا کیا گیا۔

ایس آئی ایف سی حکام نے اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلی ٹیشن کونسل کے حوالے سے جامع بریفنگ دیتے ہوئے زراعت، لائیو اسٹاک، آئی ٹی، ٹیلی کام، مائنز، معدنیات اور توانائی کے کلیدی شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع پر روشنی ڈالی۔

اس کے علاوہ ملک میں سرمایہ کاری کے ماحولیاتی نظام کو بہتر بنانے کے لیے ایس آئی ایف سی پلیٹ فارم کے ذریعے کی جانے والی اہم پالیسی سطح کے معاملات پر بھی روشنی ڈالی گئی۔

ایس آئی ایف سی حکام نے فعال طور پر سرکاری اور نجی شعبوں کی جانب سے سرمایہ کاری کا خیرمقدم کیا اور تعاون پر مبنی ‘پورے حکومتی نقطہ نظر’ کے ذریعے اس طرح کے منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کے لیے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

اس موقع پر سرمایہ کاروں نے تقریب کو ایک اہم اقدام کے طور پر سراہا جس نے دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے مواقع فراہم کیے ہیں۔

پاکستان انویسٹمنٹ روڈ شو کے کامیاب انعقاد نے ایس آئی ایف سی کے اقدامات کو عالمی سطح پر شاندار انداز میں پیش کرنے میں مدد کی۔ اس میگا ایونٹ نے عالمی سرمایہ کاروں کو پاکستانی پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر کے ساتھ نیٹ ورکنگ کے لیے بہترین مواقع فراہم کیے۔ توقع ہے کہ اس سے سرمایہ کاری میں تعاون کے نئے مواقع کھلیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ٹی آئی چیئرمین نے وزیراعظم سے ملاقات اور مذاکرات کے دعوے کی تردید کر دی

تھائی لینڈ اور کمبوڈیا میں فوری جنگ بندی پر اتفاق

زمین کے اندر چھپا پانی، وہ راز جس نے دنیا کو عالمگیر آگ سے بچایا

ڈھاکا ایئرپورٹ: دھند کے باعث پروازوں کا نظام متاثر، متعدد بین الاقوامی پروازیں متبادل ہوائی اڈوں پر منتقل

محترمہ بے نظیر بھٹو کی 18ویں برسی، گڑھی خدا بخش میں بھٹو اور زرداری خاندان کی حاضری

ویڈیو

پی آئی اے نجکاری: ماضی میں پرائیوٹائز ہونے والے ادارے بہتر ہوئے یا بدتر؟

کیا پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ ہیں؟

یو اے ای کے صدر کا دورہ پاکستانی معیشت کے لیے اچھی خبر، حکومت کا عمران خان کے ساتھ ممکنہ معاہدہ

کالم / تجزیہ

پی آئی اے کی نجکاری، راست اقدام

منیر نیازی سے آخری ملاقات

فقیہ، عقل اور فلسفی