این ای ڈی یونیورسٹی نے غزہ کے لیے چندہ اکھٹا کرنے پر طالب علموں کو شوکاز کیوں جاری کیا؟

جمعرات 9 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

این ای ڈی یونیورسٹی آف انجنیئرنگ کراچی نے غزہ کے لیے چندہ اکھٹا کرنے پر 2 طالب علموں کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔ جن میں ضعیم الرحمان نامی طالب علم پر یونیورسٹی نے الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے بنا اجازت کے ایک مذہبی سیاسی جماعت کے ساتھ ملکر فلسطین کے لیا چندہ اکھٹا کیا، جو کہ یونیورسٹی کے قوانین کے خلاف ہے یونیورسٹی نے 7 یوم میں اس نوٹس کا جواب طلب کیا ہے۔

یونیورسٹی کی جانب سے جاری کردہ نوٹس کے جواب میں طالب علم ضعیم الرحمان نے جواب میں لکھا کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر فلسطین کی عوام کے لیے چندہ اکٹھا کیا گیا جو کہ یونیورسٹی انتظامیہ نے پہلے ہی تحویل میں لے لیا، انہوں نے لکھا کہ ہم نے رجسٹرار آفس میں اجازت نامہ جمع کرایا لیکن 3 دن اس کا کوئی جواب نہیں آیا۔

یونیورسٹی میں ایسی سرگرمیوں پر اجازت ہے؟

پاکستان بھر کے جامعات یا تعلیمی اداروں میں مختلف این جی اوز یا ادارے یا ان سے منسلک افراد کو بلایا جاتا ہے اور انکی جانب سے بعض اوقات ملک مخالف تقاریر یا ہولی دیوالی جیسے پروگرامات ہوتے رہتے ہیں۔

جس کے بعد ایچ ای سی نے ملک بھر کی جامعات کو تحریری طور پر آگاہ کیا ہے کہ کوئی بھی طلبہ تنظیم باہر سے کسی شخص یا این جی اوز کو پروگرام کی غرض سے جامعات لیکر نہیں آئے گی، چاہے وہ جس قسم کا پروگرام  ہو چندہ اکھٹا کرنا ہو یا کوئی اسپورٹس ایکٹیوٹی ہو تو اسکی اجازت لینا ضروری ہے۔

ایچ ای سی اور متعلقہ یونیورسٹی کی اجازت ضروری

اس سے قبل ایسے واقعات دیکھے گئے اور ویڈیوز منظر عام پر آئیں جو بعد ازاں تنقید کا نشانہ بنیں جس کے باعث اب کوئی بھی غیر نصابی سرگرمی کے لیے یا کسی بھی فرد یا ادارے کو مدعو کرنے کے لے ایچ ای سی اور متعلقہ یونیورسٹی کی اجازت انتہائی ضروری ہے، بصورت دیگر یونیورسٹی کارروائی کا حق رکھتی ہے۔ فلسطین کے لیے چندہٖ اکھٹا کرنے والے ان 2 طالب علموں پر الزام ہے کہ انہوں نے بنا اجازت یہ عمل کیا ہے جو کہ قانون کی خلاف ورزی ہے اور اسی بنا پر ان کو نوٹس جارے کیے گئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

قومی سلامتی کمیٹی کا بھارت کو سخت پیغام، کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا

سکھر میں ٹوپی کس نے اتاری؟ گورنر سندھ نہال ہاشمی کی وائرل ویڈیو پرنئی بحث چھڑ گئی

بھارتی وزیر دفاع جرمن آبدوز میں پھنس گئے، تنگ ہیچ سے گزرنے کی ویڈیو وائرل

کینسر کی مریضہ نے لاعلاج قرار دیے جانے کے 5 دن بعد شادی کر لی

استعمال شدہ موبائل فونز پر ڈیوٹیز میں 175 فیصد تک اضافہ، 62 ماڈلز مہنگے

ویڈیو

قومی سلامتی کمیٹی کا بھارت کو سخت پیغام، کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا

کرکٹ اسٹیڈیم میں اسمبلی اجلاس، پشاور کے شہری کیاکہتے ہیں؟

پاکستان کی کوششوں سے امن قائم ہو گا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

کالم / تجزیہ

عالمی دن پر کتاب سے مکالمہ

جنگ اور جنگ بندی کے مابین مرتب کیے 9 نتائج

لاہور پر ’مغل اعظم‘ کی یلغار