آسٹریلین ویمن ٹیم چھٹی بار ٹی 20 ورلڈکپ جیتنے میں کامیاب

اتوار 26 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آسٹریلین ویمن ٹیم نے جنوبی افریقہ کو شکست دے کر چھٹی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت لیا۔

کیپ ٹاؤن میں کھیلے گئے ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز بنائے۔

آسٹریلیا کی جانب سے بیتھ مونی 74 اور ایشلیگ گارڈنر 29 رنز بنا کر نمایاں رہیں جب کہ جنوبی افریقہ کی جانب سے شبنم اسماعیل اور مریزانے کیپ نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

157 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پروٹیز ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز بنا سکی جس کے نتیجے آسٹریلیا نے میچ 19 رنز سے جیت کر چھٹی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیت لیا۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے لورا والورٹ 61 اور چولی ٹرایون 25 رنز بنا کر نمایاں رہیں، آسٹریلیا کی بیتھ مونی کو میچ کی بہترین کھلاڑی جب کہ آسٹریلیا کی ایشلیگ گارڈنر کو ٹورنامنٹ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ: اسلام آباد تینوں ممالک کے پرچموں اور برقی قمقموں سے جگمگا اٹھا

حکومت کا بجلی کی 3 بڑی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا عمل تیز کرنے کا فیصلہ

جماعت اسلامی نے 9 اگست کا احتجاج مؤخر کردیا، پیٹرولیم لیوی کے خلاف دھرنوں کی نئی تاریخ کا اعلان

اوپن اے آئی کے نئے ماڈل ’ایسٹرا‘ میں خطرناک سیکیورٹی خدشات کا انکشاف، ڈیولپنگ کام عارضی معطل

میر رضا علی کیس: پولیس تفتیش کے بجائے خاندان کو ہراساں کررہی ہے، وکیل نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

ویڈیو

کشمیری پاکستان کے مالک ہیں، مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت دلائیں گے، رانا ثنا اللہ کا ضلع باغ میں جلسہ عام سے خطاب

وزیراعظم شہباز شریف مدینہ منورہ سے روانہ، مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے بعد مسجد نبویؐ میں حاضری

پی ٹی آئی اسلام آباد مارچ کے اعلان پر خیبر پختونخوا کے اراکین کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

پرانی کتابوں کا اتوار بازار

اپنی زندگی کے ایڈیٹر بنیں، رائٹر نہیں

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر