کراچی: غیر قانونی واٹر ہائیڈرنٹس کے خلاف کارروائی، شہریوں کے لیے ریلیف ثابت ہوئی

اتوار 12 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان رینجرز (سندھ) کی جانب سے غیر قانونی واٹر ہائیڈرنٹس اور پانی چوری جیسے جرائم کے تدارک کے لیے اب تک کے سب سے کامیاب اور معنی خیز آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔ غیر قانونی واٹر ہائیڈرنٹس کے خلاف کارروائی کراچی کے شہریوں کے لیے ریلیف ثابت ہوئی ہے۔

پاکستان رینجرز (سندھ) کی جانب سے 21 اکتوبر سے 9 نومبر 2023 کے دوران کی گئی کاررائیوں کے دوران متعدد ایسی کامیابیاں ملیں جو شہریوں کے لیے یادگار ریلیف اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لیے سر کا تاج ثابت ہوئیں۔

غیر قانونی واٹر ہائیڈرنٹس و پانی چوری کے خلاف گزشتہ قریباً 20 دنوں میں 22 اہم اور کامیاب آپریشن کیے گئے۔ اس دوران 51 غیر قانونی ہائیڈرنٹس کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 48 کو مسمار جبکہ 3 کو مہر بند کیا گیا۔ ملزمان کو حراست میں لے کر مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

واٹر مافیا کی جانب سے لانڈھی لیبر اسکوائر کے قریب 18 فٹ گہری اور 200 فٹ لمبی سرنگ کھود کر 6 پائپ لائنیں کے ذریعے یومیہ 200 ملین گیلن پانی چوری کیا جارہا تھا۔ چیف ایگزیکٹیو واٹر بورڈ کارپوریشن صلاح الدین کے مطابق اس پانی چوری سے ایک دن کی مالیت 40 لاکھ روپے بنتی ہے۔ یہ غیر قانونی ہائیڈرنٹ آر او پلانٹ کے نام سے چلایا جارہا تھا۔

15 ملزمان کے خلاف واٹر بورڈ کارپوریشن کی مدعیت میں قانونی کارروائی کی گئی۔ دوران آپریشن 21 غیر قانونی سب سوائل بور کے غیر قانونی کنکشن کو ختم کیا گیا۔ غیر قانونی ہائیڈرنٹس مافیا کے خلاف کامیاب آپریشنز سے عوام کو ریلیف ملے گا

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افریقہ کی منڈیوں میں داخلے کا سنہری موقع، یوگنڈا کی پاکستان کو 25 سال تک ٹیکس چھوٹ سرمایہ کاری کی پیشکش

صومالی قزاقوں کو تاوان ادا نہیں کریں گے، پاکستان عالمی قوانین کا پابند ہے، اسحاق ڈار

ملک کے مختلف علاقوں میں 30 اگست سے 4 ستمبر تک بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری

وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کا بند راستے کھولنے اور انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا اعلان، گرین بس سروس کا افتتاح کردیا

بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کے نائیکوپ فعال، ویزے کا بھی کوئی مسئلہ نہیں، تحریک انصاف کا منفی پروپیگنڈا بے نقاب

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں