شبدر جمع کرنے کا عالمی ریکارڈ امریکی خاتون گیبریلا جرہارڈٹ کے نام

منگل 28 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایک امریکی خاتون نے 118,791 چار پتوں والی شبدر جمع کر کے گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

ڈبلیو ایم ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست وسکونسن سے تعلق رکھنے والی گیبریلا جرہارڈٹ نے اپنا کل مجموعہ فِچبرگ پبلک لائبریری میں پیش کیا جہاں ان چار پتوں والی شبدروں کو 21 افراد کی ٹیم نے گنا۔

ٹیم کی گنتی کے بعد چار پتوں والی شبدر کی تعداد 1 لاکھ 18 ہزار 791 تک پہنچ گئی جو 1 لاکھ 11 ہزار 60 کی تعداد کا ریکارڈ توڑنے کے لیے کافی تھی۔

اس ریکارڈ سے قبل گیبریلا جرہارڈٹ آٹھ گھنٹے کے وقت میں سب سے زیادہ(887) شبدر جمع کرنے اور ایک گھنٹے میں سب سے زیادہ (451) شبدر جمع کرنے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کر چکی ہیں۔

2010 سے شبدر جمع کرنے والی گیبریلا نے جنوری میں زیادہ تعداد (1440) میں پانچ پتوں والی شبدر اور چھ پتوں (210) والی شبدر کا ریکارڈ توڑنے کے لیے اپلائی کیا تھا۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سونا سستا ہوگیا، پاکستان میں فی تولہ قیمت میں کتنی کمی ہوئی؟

جاپان کی پاکستان میں قدرتی آفات سے نمٹنے کی تیاری بہتر بنانے کے لیے نئی کاوشیں، 4 لاکھ ڈالر فراہم کردیے

ایک اور گیارہ سے نو دو گیارہ

پاک چین دوستی کے 75 سال مکمل، سی پیک تعاون سے معیشت اور ترقی کے نئے در وا

لائیوپاکستان کی ایران، امریکا مذاکرات کے دوسرے دور کو کامیاب بنانے کے لیے کوششیں جاری

ویڈیو

لائیوپاکستان کی ایران، امریکا مذاکرات کے دوسرے دور کو کامیاب بنانے کے لیے کوششیں جاری

فیلڈ مارشل نے ایران میں امن کے لیے عظیم کام کیا، شیخ حسن سروری

ضلع مہمند کے عمائدین کا پاک فوج اور حکومت پر اعتماد، امن کوششوں پر خراجِ تحسین

کالم / تجزیہ

ایک اور گیارہ سے نو دو گیارہ

مطالعہ پاکستان : بنیان مرصوص ایڈیشن

امریکا ایران مذاکرات: کیا ہونے جا رہا ہے؟