گوگل اور میٹا سمیت عالمی اداروں سے رابطہ، عوام کو جلد خوشخبری دیں گے، وزیر آئی ٹی عمر سیف

بدھ 22 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نگراں وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن ڈاکٹر عمر سیف نے کہا ہے کہ پاکستان کے آپٹیکل فائبر کیبل نیٹ ورک سسٹم کو عالمی ڈیجیٹل راہداری بنانے کا منصوبہ بنالیا ہے۔ مجوزہ منصوبے پرعملدرآمد سے پاکستان کوکئی ملین ڈالرزکا فائدہ ہوگا۔

نگراں وزیر آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف نے یہ بات اسلام آباد میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی، اسپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن، پی ٹی سی ایل، ٹرانس ورلڈ، پیس کیبل اور سائبر نیٹ کے نمائندوں کے اعلیٰ سطح اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

’گوگل، میٹا سمیت عالمی اداروں سے بھی رابطے میں ہیں، عنقریب پاکستانی عوام کو عالمی نیٹ ورکس سے متعلق خوش خبری دیں گے‘۔

ڈاکٹرعمرسیف کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل راہداری کے لیےتمام وسائل اورمطلوبہ سہولیات فراہم کردی گئی ہیں، اس مقصد کے لیے خنجراب، کراچی و گوادر تک موجود آپٹیکل فائبرکیبل سے عالمی ٹریفک کوسب میرین کیبل سے ملایا جا سکتا ہے، جس سے مشرق وسطیٰ، وسطی ایشیا، چین، یورپ تک ڈیجیٹل رسائی آسان اور ارزاں ترین نرخوں پر دستیاب ہوسکے گی۔

انہوں نے کہاکہ کہ اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کا پلیٹ فارم اس منصوبے میں بھرپور معاون ثابت ہوسکتا ہے۔

ڈاکٹر عمر سیف نے کہا کہ اس وقت ملک میں تقریباً ایک لاکھ 80 ہزارکلومیٹرفائبرکیبل موجود اور 6 ہزارموبائل ٹاورزمنسلک ہیں، آپٹیکل فائبرکیبل کی تنصیب 3 لاکھ کلومیٹراور20 ہزارٹاورزمنسلک کرنے کا قابل عمل منصوبہ بھی بنارہے، آپٹیکل فائبرکیبل بڑھانےسے کنکٹویٹی تیز، صارفین کو بہتر انٹرنیٹ سہولیات فراہم ہوں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کراچی: 6 سالہ بچہ مبینہ زیادتی  کے بعد قتل، 20 سالہ پڑوسی گرفتار

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر گرین لینڈ پر امریکی کنٹرول کا مطالبہ دہرادیا، ڈنمارک کا دوٹوک انکار

اسرائیل مخالف پوسٹ پر مقدمہ، ریما حسن نے کارروائی کو فلسطین حامی آوازیں دبانے کی کوشش قرار دے دیا

’اسلام آباد مفاہمتی یادداشت‘ کے تحت اپنے وعدوں اور ذمہ داریوں کی پاسداری کریں، پاکستان کا امریکا اور ایران پر زور

بچوں کی مصنوعات آن لائن خریدتے ہیں؟ ایک غلط انتخاب جان لیوا بھی ثابت ہو سکتا ہے

ویڈیو

خیبرپختونخوا حکومت کا مراعات سے متعلق قانون، عوام کی جانب سے شدید ردعمل

بلوچستان میں طالبان رجیم سہولت کاری، بھارت دہشتگردی کروا رہا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر احمد شریف چوہدری

ایران کے ساتھ معاہدہ اور جنگ بندی ختم ہو چکی، ڈیل نہیں کرنا چاہتا، صدر ٹرمپ

کالم / تجزیہ

بھارتی حکومت ایک فلم سےکیوں خوفزدہ ہوگئی؟

سندھ طاس: بھارت کی اسٹریٹیجک مس کیلکولیشن

فیفا فٹبال میں چھپی صدی کی کہانی