پاکستان میں غیر قانونی مقیم کتنے افغان باشندے واپس جا چکے ہیں؟

ہفتہ 25 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

31 اکتوبر کی ڈیڈلائن ختم ہونے کے بعد پاکستان سے غیر قانونی افغان باشندوں کی واپسی جاری ہے، افغان باشندوں کی واپسی کے لیے حکومت پاکستان نے بہترین انتظامات کئے ہیں، غیرقانونی غیر ملکیوں کی واپسی کے پاکستان کی معیشت پر بھی مثبت اثرات مرتب ہونے لگے ہیں۔ اب تک کل 2 لاکھ 51 ہزار 8 غیر قانونی طور پر رہنے والے افغان باشندوں کی اپنے وطن واپسی ہوچکی ہے۔

پاکستان نے افغان مہاجرین کے لیے ہمیشہ ذمہ دار اور بہترین ہمسایہ ملک ہونے کا کردار ادا کیا۔ پاکستان نے فراخدلی سے افغان باشندوں کو پناہ کے ساتھ روزگار کے مواقع مہیا کیے، جسے عالمی سطح پر سراہا گیا۔ 31 اکتوبر کی ڈیڈ لائن کے بعد صرف غیر قانونی افغان باشندوں کا پاکستان سے محفوظ اور باعزت انخلاء یقینی بنایا گیا۔

افغان باشندوں کی باعزت واپسی کے لیے مختلف اضلاع میں تمام سہولیات سے آراستہ ٹرانزٹ کیمپس قائم کیے گئے ہیں۔ چمن اور طورخم بارڈر سے روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں افغان باشندے واپس جا رہے ہیں۔ مزید 1925 غیر قانونی افغان باشندے گذشتہ روز اپنے ملک چلے گئے، واپس جانے والے 1925 افغان شہریوں میں 450 مرد، 435 خواتین اور 1،040 بچے شامل تھے۔

افغانستان روانگی کے لیے 135 گاڑیوں میں 516 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی۔ اب تک کل 2 لاکھ 51 ہزار 8 غیر قانونی طور پر رہنے والے افغان باشندوں کی اپنے وطن واپسی ہوچکی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آزاد کشمیر ایکشن کمیٹی کے کون سے اہم مطالبات منظور ہو چکے ؟ کمیٹی مزید ناروا مطالبات سے کیا چاہتی ہے؟

امریکا کا منجمد ایرانی اثاثے خلیجی اتحادیوں کو دینے پر غور، تہران اور واشنگٹن میں کشیدگی مزید بڑھ گئی

پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا ہنگامی اجلاس طلب، موجودہ صورتحال پر مشاورت ہوگی

سرکاری ملازمین کی مفت بجلی ختم کرنے کے نوٹیفکیشنز معطل، پشاور ہائیکورٹ کا عبوری حکم

معمولی تنخواہ اور لگژری اثاثے، انجینئر کروڑوں کے کیس میں زیرِ تفتیش

ویڈیو

پھلوں کے بادشاہ کی آمد، خوشبو سے بازار مہک اٹھے

جسمانی معذوری رکاوٹ نہ بن سکی، فنکار نے خوابوں کو رنگوں میں ڈھال دیا

گلگت بلتستان میں کس کی حکومت بن رہی ہے؟ آزاد کشمیر میں انتشار پھیلانے والوں کو سخت پیغام

کالم / تجزیہ

ریاست کے ساتھ کھڑے ہونا جرم نہیں

ٹرمپ نیتن یاہو تلخی اور مشرق وسطیٰ کا بدلتا نقشہ

28 ویں ترمیم تو آنی ہی آنی ہے