190 ملین پاؤنڈ سکینڈل: چیئرمین پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں نیب کی اڑھائی گھنٹے تک تفتیش

اتوار 26 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نیب کی پہلی تحقیقاتی ٹیم 190 ملین پاونڈ سکینڈل کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں اڑھائی گھنٹے تک تحقیقات مکمل کرکے واپس روانہ ہوگئی۔ نیب کی 2 رکنی دوسری ٹیم ابھی اڈیالہ جیل میں موجود ہے۔

ایک سو 90 ملین پاؤنڈ کیس میں نیب تحقیقاتی ٹیم اپنی تفتیش مکمل کرکے واپس روانہ ہوگئی ہے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر نیب محسن علی خان گیٹ 5 سے اڈیالہ جیل کے اندر داخل ہوئے اور ہمراہ مختلف دستاویز بھی لائے تھے۔ نیب ٹیم نے چیئرمین پی ٹی آئی سے قریباً اڑھائی گھنٹے تک تفتیش کی۔

ذرائع نے بتایا کہ نیب کی 2 رکنی دوسری ٹیم اڈیالہ جیل میں موجود ہے جوچیئرمین پی ٹی آئی سے تفتیش کرے گی۔ اڈیالہ جیل پہنچنے والوں میں ڈپٹی ڈائریکٹر میاں عمر ندیم، اسسٹنٹ ڈائریکٹر وقاص شامل ہیں ۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں