العزیزیہ ریفرنس: نواز شریف کی بریت کا مختصر تحریری فیصلہ جاری

بدھ 13 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد ہائیکورٹ نے العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں نواز شریف کی بریت کا مختصر تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب نے ایک صفحے پر مشتمل مختصر فیصلہ جاری کیا۔

عدالت کے تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیل منظور کی جاتی ہے، نواز شریف کی اپیل منظور کرنے کی وجوہات تفصیلی فیصلے میں جاری کی جائیں گی۔

عدالتی فیصلے میں نواز شریف کی سزا سے متعلق احتساب عدالت کے 24 دسمبر 2018ء کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا گیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے مختصر تحریری فیصلے میں کہا ہے کہ العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کو تمام الزامات سے بری کیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزا سلام آباد ہائیکورٹ نے ایون فیلڈ کے بعد العزیزیہ ریفرنس میں بھی قائد پاکستان مسلم لیگ ن میاں نواز شریف کو بری کر دیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بھارتی وزیرِ تعلیم کی برطرفی ہندوتوا تعلیمی ایجنڈے کے لیے بڑا دھچکا قرار

کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازع علاقہ ہے، بھارتی مؤقف مسترد کرتے ہیں، خواجہ آصف

ایس اینڈ پی کا پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں اضافہ، پاکستان اب کس کیٹیگری میں آگیا ہے اور اس کا فائدہ کیا ہوگا؟

کشمیری مہاجرین کی 12 اسمبلی نشستیں: تاریخ، آئینی حیثیت اور موجودہ تنازع

دبئی کی نئی ’دبئی انوائٹ اسکیم‘ کیا ہے؟ پاکستانی اس سے کیسے فائدہ اٹھا سکتے ہیں؟

ویڈیو

جمہوری عمل ہی مسائل کا حل، آزاد کشمیر کے شہری ووٹ ڈالنے کے لیے پُرعزم، بھرپور جوش و خروش

آزاد کشمیر میں الیکشن کا پہلا مرحلہ، میرپور ڈویژن میں پولنگ جاری، سخت سیکیورٹی انتظامات

پہلا ٹیسٹ: پہلی انگز میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 311 رنز پر آؤٹ، محمد علی کے 4 شکار

کالم / تجزیہ

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان

ہوا دان، منگھ، بادگیر یا بادکش

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں