جسٹس سردار طارق مسعود نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا

ہفتہ 16 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جسٹس سردار طارق مسعود نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا ہے۔ سینئر جج، جسٹس اعجاز الاحسن نے قائم مقام چیف جسٹس سے حلف لیا۔

حلف برداری تقریب میں سپریم کورٹ اور لاہور ہائیکورٹ کے ججز نے شرکت کی۔ اٹارنی جنرل، ریٹائرڈ ججز اور سینئر وکلاء سمیت ججز کے اہلخانہ بھی حلف برداری کی تقریب میں شریک ہوئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس سردار طارق مسعود کی قائم مقام چیف جسٹس تعیناتی کا نوٹی فیکیشن جاری کیا تھا۔

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ موسم سرما کی تعطیلات کے دوران 14 روز کے لیے بیرون ملک روانہ ہو گئے ہیں۔ ان کی جگہ جسٹس سردار طارق مسعود ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’ہم آپ کے شکر گزار ہیں ‘، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا پاکستان کے سفارتی کردار کا اعتراف

پاک امریکا تعلقات کو مضبوط بنانے کا عزم، امریکی چارج ڈی افیئرز نیٹالی بیکر کا اہم ویڈیو پیغام جاری

خواجہ آصف کا پارلیمنٹ میں سخت مؤقف، ’ویگو ڈالے‘ کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ

پاکستان کے معدنی ذخائر عالمی سرمایہ کاری کی توجہ کا مرکز، 6 کھرب ڈالر کے امکانات

پاکستان بھر میں بارش، گرج چمک، تیز ہوائیں، این ڈی ایم اے کی ملک گیر وارننگ جاری

ویڈیو

سوئٹزر لینڈ میں ایران امریکا مذاکرات: شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی جے ڈی وینس سے ملاقات

پنجاب حکومت کا بڑا منصوبہ، پنجاب فلم سٹی نے پروڈکشن کے نئے دروازے کھول دیے

بلوچستان سے عالمی میدان تک، ثروت فاطمہ کا متاثر کن بیڈمنٹن سفر

کالم / تجزیہ

پاکستانی ’انا‘، ایک خاموش وبا

پاکستان: نام ہی کافی ہے

ایران امریکا معاہدے کے بعد دنیا کیسی ہوگی؟