ملتان میں مسلم لیگ نواز کا ایک کارکن مریم نواز سے ملاقات کا مطالبہ لے کر موبائل ٹاور پر چڑھ گیا۔
سوشل میڈیا ایک پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملتان ریلوے اسٹیشن پر ایک شخص موبائل ٹاور پر چڑھا ہوا ہے۔
مریم نواز سے ملنے کا متمنی ملتان کا شہری موبائل ٹاور پر چڑھ گیا، ملاقات کا انتظام کرنے تک نیچے نہ اترنے کا اعلان@MaryamNSharif pic.twitter.com/6rv5PXEkVb
— Khurrram Shahzad (@KhurramShahzPK) December 20, 2023
موبائل ٹاور پر چڑھے شخص نے ملتان کے صوبائی حلقہ کے امیدوار سلمان نعیم کا پینا فلیکس بھی اٹھایا ہوا ہے اور اس کا مطالبہ ہے کہ اس کی ملاقات مریم نواز سے کروائی جائے۔
ملتان,ریلوے روڈ پر نامعلوم شخص موبائل ٹاور پر چڑھ گیا,میری مریم نواز سے ملاقات کروائی جائے,نوجوان کا مطالبہ,ریسکیو حکام pic.twitter.com/wi40Te0mC6
— Ghazanfar Abbas (@ghazanfarabbass) December 20, 2023
ریسکیو حکام لیگی کارکن کو موبائل ٹاور سے اتارنے کے لیے موقع پر پہنچ گئے ہیں تاہم کارکن کا کہنا ہے کہ جب تک اس کی مریم نواز سے ملاقات کا انتظام نہیں ہوتا وہ نیچے نہیں آئے گا۔