بالی ووڈ اداکار عامر خان کے بھانجے اور اداکار عمران خان کو بھارت کے دفتر برائے غیر ملکی رجسٹریشن (ایف آر آر او) نے 28 اکتوبر تک ملک چھوڑنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔
امریکی شہریت رکھنے والے عمران خان پر الزام ہے کہ انہوں نے سیاسی احتجاج میں شرکت کرکے اوورسیز سٹیزن آف انڈیا (او سی آئی) کارڈ سے متعلق قواعد کی خلاف ورزی کی۔
Mumbai Police say, "A Leave India Notice (LIN) has been issued to actor Imran Khan, who is the nephew of actor Aamir Khan. As per the notice, he has been told to leave the country by 28th October. Imran Khan had participated in the agitation at August Kranti Maidan in Mumbai,…
— ANI (@ANI) October 15, 2026
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ کارروائی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما کیرت سومیا کی شکایت کے بعد عمل میں لائی گئی۔ سومیا نے الزام عائد کیا تھا کہ عمران خان نے ممبئی کے آگست کرانتی میدان میں کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کی حمایت میں ہونے والے احتجاج میں شرکت کرکے او سی آئی قوانین کی خلاف ورزی کی۔
پولیس افسر نے تصدیق کی ہے کہ او سی آئی کارڈ رکھنے والے عمران خان کو نوٹس دے دیا گیا ہے۔ اداکار ممبئی کے علاقے کھار میں رہائش پذیر ہیں۔ رپورٹ کے مطابق عمران خان کے خلاف امیگریشن ایکٹ کی دفعات 29 اور 7 کے تحت کارروائی شروع کی گئی ہے۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے بھارتی شہری نہ ہونے کے باوجود سیاسی احتجاج میں حصہ لیا۔
Today I wrote & spoke to Gamdevi Police Station Mumbai that FIR filed against Foreign Citizen Actor #ImranKhan is INCOMPLETE
I will visit Gamdevi Police Station tomorrow 12 October afternoon at 12.30pm
Imran Khan should be charged for taking part in illegal political… pic.twitter.com/8COTupAtE8
— Kirit Somaiya (@KiritSomaiya) October 11, 2026
احتجاج کے دوران عمران خان اور اہل خانہ بھی حراست میں لیے گئےعمران خان، ان کی گرل فرینڈ لیکھا واشنگٹن، والدہ نصرت اور بھانجی زین (میری) ان تقریباً 400 افراد میں شامل تھے جنہیں ممبئی کے آگست کرانتی میدان میں احتجاج کے دوران پولیس نے حراست میں لیا تھا۔
مظاہرین چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے استعفے کا مطالبہ کررہے تھے۔ ان کا الزام تھا کہ انتخابی فہرستوں پر خصوصی نظرثانی کے عمل میں بے ضابطگیاں ہوئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے انتہا پسندی کی سیاست نہ چھوڑی تو عمران خان جیل میں رہنے کا ریکارڈ توڑ دیں گے، بلاول بھٹو زرداری
حراست سے رہائی کے بعد زین نے ایک ویڈیو میں دعویٰ کیا کہ پولیس اہلکاروں نے ان کے ساتھ بدسلوکی اور تشدد کیا۔ انہوں نے جسم پر موجود نیل کے نشانات بھی دکھائے جن کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ یہ واقعے کے دوران لگے تھے۔
بی جے پی رہنما کیرت سومیا نے عمران خان کے خلاف ممبئی کے گام دیوی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی تھی جسے بعد ازاں مقامی پولیس نے ایف آر آر او کو بھیج دیا۔
یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ: 12 سالہ عمران خان موٹر سائیکل پر دنیا گھومنے کا خواب دیکھتا ہے
سومیا نے اداکار کی فوری گرفتاری اور ملک بدری کا مطالبہ کرتے ہوئے الزام لگایا کہ انہوں نے مبینہ غیر قانونی سیاسی احتجاج میں شرکت کرکے او سی آئی قوانین اور ویزا شرائط کی خلاف ورزی کی۔
ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے پولیس کو احتجاج کے دوران عمران خان کی تقاریر اور ان کے سابقہ بیانات سے متعلق شواہد بھی فراہم کیے ہیں۔ سومیا نے ممبئی پولیس سے اداکار کی شہریت کی تصدیق کرنے اور یہ جائزہ لینے کا مطالبہ بھی کیا کہ آیا او سی آئی کارڈ رکھنے والا غیر ملکی شہری سیاسی احتجاج میں حصہ لے سکتا ہے یا نہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سومیا نے عمران خان پر ’سیاسی انتہا پسندی‘ کا مظاہرہ کرنے کا الزام عائد کیا اور دعویٰ کیا کہ انہوں نے اپنے او سی آئی اسٹیٹس کا غلط استعمال کیا ہے۔














