سونو سود کو چلتی ٹرین کے دروازے پر بیٹھنا مہنگا پڑ گیا

جمعرات 5 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی وڈ اداکار سونو سود کو چلتی ٹرین کے دروازے پر بیٹھ کر ویڈیو شیئر کرنا مہنگا پڑگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریلوے انتظامیہ کی جانب سے بالی وڈ اداکار سونو سود کی ویڈیو کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کے عمل کو خطرناک قرار دیا گیا ہے۔

سونو سود کی جانب سے اپنے سوشل اکاؤنٹ ٹوئٹر پر ویڈیو شیئر کی گئی جس میں انہیں چلتی ٹرین کے دروازے پر بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے۔

اس ویڈیو پر ریلوے انتظامیہ کی جانب سے لکھا گیا کہ آپ ناصرف بھارت بلکہ پوری دنیا میں لاکھوں لوگوں کے رول ماڈل ہیں، چلتی ٹرین کے دروازے پر بیٹھنا خطرناک ہے اور اس طرح کی ویڈیو سے آپ کے مداحوں کو غلط پیغام جارہا ہے۔

ریلوے انتظامیہ کی جانب سے مزید لکھا گیا کہ ‘برائے مہربانی اس طرح سے نہیں کریں، پرسکون سفر سے لطف اندوز ہوں۔’

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار کی جانب سے یہ ویڈیو گزشتہ سال13 دسمبر کو شیئر کی گئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغانستان میں طالبان دور: سیکیورٹی، معیشت اور انسانی بحران کی سنگین صورتحال

برطانیہ میں امریکی شہریوں کو شدید خطرہ لاحق، امریکی سفارتخانے کا سیکیورٹی الرٹ جاری

علی الزیدی کو عراق کا وزیراعظم منتخب ہونے پر شہباز شریف کی مبارکباد، دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار

کیا اداکاری کرنے والے اے آئی بوٹس کو آسکر ایوارڈ مل سکے گا؟ اکیڈمی نے وضاحت جاری کردی

سعودی عرب کے علاقے قصیم میں نجی عجائب گھروں کا مقامی تاریخی ورثے کی حفاظت میں اہم کردار

ویڈیو

ٹرمپ کا کانگریس کو خط، ایران کے ساتھ مسلح کشیدگی کے خاتمے کا اعلان

پنجاب حکومت کی ’اپنا کھیت اپنا روزگار‘ اسکیم: لیہ کے بے زمین کسان کیا کہتے ہیں؟

ایندھن کی خریداری میں ہڑبونگ: عوام کی گھبراہٹ کتنی بجا، ملک میں ایندھن کتنا باقی؟

کالم / تجزیہ

صحافت بمقابلہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس: کون جیتے گا؟

امریکی دبدبہ

چندی گڑھ میں لاہوری