چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں، بلاول بھٹو زرداری

پیر 8 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہمیں اپنی تاریخ اور اپنے مستقبل کو درست کرنا ہوگا، ہمیں امید ہے کہ صدارتی ریفرنس کیس میں انصاف ضرور ملے گا، ہمیں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے ذوالفقار علی بھٹو صدارتی ریفرنس کی سماعت کے بعد سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اگر بے گناہ ہے تو اس کو جیل میں نہیں ہونا چاہئے، اگر اس نے کوئی جرم کیا ہے تو اس کو قانو ن کے مطابق سزا ملنی چاہیے، بانی پی ٹی آئی کو اب خود توبہ کرنی ہوگی۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہمیں اب پرانی سیاست کو دفن کرنا ہوگا، بانی پی ٹی آئی کہتا تھا کہ سب چوروں کو پھانسی پر لٹکا دو، بانی پی ٹی آئی کو اب اپنے مؤقف میں تبدیلی لانا ہوگی اور اپنی غلطیاں ماننا ہوں گی۔ ہم سب جماعتوں کو تاریخ سے سبق سیکھنا ہوگا۔

صدارتی ریفرنس کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے پاس تاریخ درست کرنے کا موقع ہے، امید ہے اس کیس میں پیپلزپارٹی کو انصاف ملے گا۔ اس وقت میں تمام سیاسی جماعتوں کا مقابلہ کر رہا ہوں، میں چاہتا ہوں کہ ملک سے نفرت اور تقسیم کی سیاست کا خاتمہ ہو۔

پی پی چیئرمین کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے جہوریت کو سیاسی مک مکا کا نام دیا۔ چیف جسٹس نےکہا کہ پتھر پر لکیر ہے کہ انتخابات 8 فروری کو ہوں گے، چیف جسٹس کی بات میں زیادہ وزن ہے یا چند سینیٹرز کی۔ ووٹ ڈالنے کی تیاری کریں، اقوام متحدہ سے بھی قرار داد پاس کرادیں پھر بھی 8 فروری کو الیکشن ہوں گے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پی پی نےکراچی اور حیدر آباد سے حال ہی میں بلدیاتی الیکشن جیتے ہیں، کراچی کے عوام اس بار پیپلز پارٹی کو ضرور موقع دیں گے۔ پی پی نے پی ٹی آئی کو شکست دےکر ملتان اور کراچی کا ضمنی الیکشن جیتا، ن لیگ کو ان کی نشست پر شکست دی۔ پیپلزپارٹی نے اپنا منشور دے دیا ہے، ہم حکومت بنا سکیں گے۔ تیر کا انتخابی نشان ہمیشہ سے ہے، بلے کا نشان تو پہلے کبھی تھا ہی نہیں، الیکشن کمیشن کی جانب سے زبردستی بلا دلوایا گیا تھا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ صدارتی ریفرنس کیس کو ممکن ہو تو جلد از جلد نمٹا دیا جائے، پہلے جسٹس افتخار چوہدری نے سماعت کی، لیکن فیصلہ نہ ہوسکا۔ ایک جج نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ ججز دباؤ کی وجہ سے درست فیصلہ نہیں کرتے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لڑکیوں کی اسمگلنگ: ایک متاثرہ لڑکی نے ٹرمپ کے ساتھ ’گھنٹوں گزارے‘، ایپسٹین کی نئی ای میلز سامنے آگئیں

اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم آج سرکاری دورے پر پاکستان پہنچیں گے

نواز شریف ایک بار پھر لندن کے لیے روانہ

بوسنیا جنگ: فیس دیکر شہریوں پر ‘تفریحی’ فائرنگ اور قتل کے الزامات کے بعد تحقیقات کا آغاز

وزیرداخلہ محسن نقوی کا کیڈٹ کالج وانا کا دورہ، خوارجیوں کا حملہ ناکام بنانے والے جوانوں کو شاباش

ویڈیو

گیدرنگ: جہاں آرٹ، خوشبو اور ذائقہ ایک ساتھ سانس لیتے ہیں

نکاح کے بعد نادرا کو معلومات کی فراہمی شہریوں کی ذمہ داری ہے یا سرکار کی؟

’سیف اینڈ سیکیور اسلام آباد‘ منصوبہ، اب ہر گھر اور گاڑی کی نگرانی ہوگی

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے