پشاور ہائیکورٹ : الیکشن کمیشن کے خلاف پی ٹی آئی کی توہین عدالت کی درخواست، سماعت آج ہوگی

جمعہ 12 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے خلاف پی ٹی آئی کی توہین عدالت کی درخواست پر سماعت آج پشاور ہائیکورٹ میں ہوگی۔

پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس شکیل احمد اور جسٹس وقار احمد پر مشتمل 2 رکنی بینچ الیکشن کمیشن کے خلاف تحریک انصاف کی توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کرے گا۔

واضح رہے کہ 2 دن قبل پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات کالعدم قرار دینے اور انتخابی نشان بلا واپس لینے سے متعلق الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دیا تھا۔

پشاور ہائیکورٹ نے فیصلے میں کہا تھا کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ غیرقانونی ہے، الیکشن کمیشن کے پاس فیصلے کا اختیار نہیں تھا، الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کے انتخابی نشان بلے کا سرٹیفیکٹ ویب سائٹ پر جاری کرے، پی ٹی آئی بلے انتخابی نشان کی حقدار ہے۔

 الیکشن کمیشن کی جانب سے سرٹیفکیٹ جاری نہ کرنے پر تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی ہے۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہے، جس پر سپریم کورٹ کورٹ کا 3رکنی بینچ آج سماعت کرے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بنگلہ دیش: جسٹس اینڈ ڈیموکریسی پارٹی کے نام سے نئی سیاسی جماعت کا اعلان

عیدالفطر کب ہوگی؟ محکمہ موسمیات کی چاند کی پیدائش سے متعلق نئی پیشگوئی

مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل کردیا، حکومت نے پیٹرول کی قیمت پہلے ہی کیوں بڑھائی؟

گورنر سندھ نہال ہاشمی مزار قائد پر کسی اور سے تاثرات قلمبند کراتے رہے، ویڈیو وائرل

پاک بنگلہ دیش سیریز: سلمان آغا کا متنازع رن آؤٹ، اسپورٹس مین اسپرٹ کی بحث چھڑ گئی

ویڈیو

مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل کردیا، حکومت نے پیٹرول کی قیمت پہلے ہی کیوں بڑھائی؟

اسٹریس اور ذہنی دباؤ سے نجات کے لیے سجدہ ایک بہترین روحانی اور نفسیاتی ذریعہ

یوتھ کلائمیٹ کیٹالسٹس، نوجوانوں کے ٹیکنالوجی سے بھرپور حیرت انگیز اقدامات

کالم / تجزیہ

دوستی کا نیا چراغ

درگاہ گاجی شاہ اور جن نکالنے کے کرتب

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے