قومی کرکٹر کے گھر واردات، 1 کروڑ روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی غائب

منگل 7 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور میں قومی کرکٹر محمد حفیظ کے گھر ہونے والی چوری کی واردات میں چور غیر ملکی کرنسی لے اڑے۔

محمد حفیظ کے گھر ہونے والی چوری کی اس واردات میں یورو سمیت چار مختلف ممالک کی کرنسی چوری ہوئی ہے، جس کی کل مالیت تقریباً ایک کروڑ روپے کے مساوی ہے۔

محمد حفیظ کے گھر ہوئی چوری کی واردات کی ایف آئی آر کا عکس

واردات اتوار اور پیرکی درمیانی شب ہوئی، واضح رہے کہ محمد حفیظ اس وقت پی ایس ایل میچز میں مصروف ہیں، جبکہ واردات کی شب محمد حفیظ کی اہلیہ بھی کسی کام کے لیے اسلام آباد گئی ہوئی تھیں۔

مقدمہ محمد حفیظ کی بیوی کے چچا کی مدعیت میں تھانہ ڈیفنس میں درج کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق چور ہونے والی کرنسی میں 20 ہزار امریکی ڈالر،4 ہزار برطانوی پاؤنڈ، 3 ہزار یورو اور 5 ہزار اماراتی درہم شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیراعظم طارق رحمان کا بنگلہ دیش میں بین المذاہب ہم آہنگی کی ضرورت پر زور

شمالی کوریا نے 10 سے زیادہ بیلسٹک میزائل سمندر میں داغ دیے

الیکٹرک گاڑیوں کی فہرست میں نورا ای وی کا اضافہ، قیمت کیا ہے؟

آسٹریلوی تاجر چینی جاسوسوں کو معلومات دینے کے جرم میں قصوروار قرار

دبئی میں سائبر قوانین سخت، حملوں کی ویڈیو بنانے پر برطانوی سیاح سمیت متعدد افراد گرفتار

ویڈیو

اسٹریس اور ذہنی دباؤ سے نجات کے لیے سجدہ ایک بہترین روحانی اور نفسیاتی ذریعہ

یوتھ کلائمیٹ کیٹالسٹس، نوجوانوں کے ٹیکنالوجی سے بھرپور حیرت انگیز اقدامات

ایران کا سپریم لیڈر کیسے منتخب ہوتا ہے، اس کے پاس کیا اختیار ہوتا ہے؟، امریکا و اسرائیل کو بڑا دھچکا

کالم / تجزیہ

دوستی کا نیا چراغ

درگاہ گاجی شاہ اور جن نکالنے کے کرتب

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے