پاکستان اور چین زراعت و آئی ٹی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے پرعزم

پیر 22 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے عوامی جمہوریہ چین کے نائب وزیر خارجہ سن ویڈونگ نے ملاقات کی جس میں پاکستان اور چین کے باہمی فائدے کے لیے معیشت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، زراعت اور انسانی وسائل کی ترقی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی خواہش کا اعادہ کیا گیا۔

پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے چینی نائب وزیر خارجہ نے وفد کے ہمراہ پیر کو یہاں ایوان صدر میں صدر مملکت سے ملاقات کی۔ اس موقع پر پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ بھی ملاقات میں موجود تھے۔

ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت نے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ چین ایک بہت ہی عزیز دوست ہے جس نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا۔

انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ سی پیک منصوبوں نے پاکستان کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے اور اقتصادی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان سی پیک کی اعلیٰ معیار کی ترقی کے لیے پوری طرح پرعزم ہے اور اس منصوبے کے اگلے مرحلے میں چین کا تعاون پاکستان کی صنعتی ترقی کے لیے اہم ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ دونوں دوست ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرے گا۔

ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان کی معیشت کو مستحکم کرنے میں چین کے تعاون کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے آئی ٹی، تعلیم، صحت، زراعت اور غربت کے خاتمے شعبوں میں چینی تجربات سے استفادہ کرنا چاہتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین مختلف علاقائی اور بین الاقوامی معاملات پر ایک جیسے خیالات رکھتے ہیں اور مختلف فورمز پر تعاون کرتے ہیں۔

صدر مملکت نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان “ون چائنا” پالیسی، تائیوان، ہانگ کانگ، تبت، سنکیانگ اور بحیرہ جنوبی چین سمیت تمام بنیادی مسائل پر چین کی حمایت جاری رکھے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان قومی ترقی اور جموں و کشمیر تنازعہ پر اس کے اصولی موقف کی حمایت کرنے پر چین کا شکر گزار ہے۔

چین کے نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان دوستانہ تعلقات کی ایک پرانی تاریخ ہے جو مزید مضبوط ہوتے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں اور دونوں ممالک میں مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے وسیع امکانات موجود ہیں۔

چینی نائب وزیر خارجہ نے مارچ 2020 میں کوویڈ 19 کی وبا کے دوران چین کے دورے پر صدر پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ان کی حمایت کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میری زندگی کی 2 اہم ترین شخصیات میں ایک فیلڈ مارشل عاصم منیر ہیں، ان کی قیادت نہ ہوتی توآج ہم یہاں نہ ہوتے، جے ڈی وینس

صدر ٹرمپ کی مدبرانہ قیادت کے باعث امریکا ایران مذاکرات ممکن ہوئے، وزیراعظم شہباز شریف

لائیوپاکستان اور قطر کی ثالثی میں امریکا ایران مذاکرات کا سوئٹزرلینڈ میں آغاز

قاہرہ میں ریجنل-4 ممالک کے وزرائے خارجہ کا اہم اجلاس ’اسلام آباد مفاہمی یادداشت‘ زیر بحث

مشرقِ وسطیٰ بحران کے باعث پاکستانی آم کی برآمدات متاثر، 30 فیصد کمی کا خدشہ

ویڈیو

ایران امریکا مذاکرات: وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی اور ایرانی وفود سے ملاقاتیں

پنجاب حکومت کا بڑا منصوبہ، پنجاب فلم سٹی نے پروڈکشن کے نئے دروازے کھول دیے

بلوچستان سے عالمی میدان تک، ثروت فاطمہ کا متاثر کن بیڈمنٹن سفر

کالم / تجزیہ

پاکستانی ’انا‘، ایک خاموش وبا

پاکستان: نام ہی کافی ہے

ایران امریکا معاہدے کے بعد دنیا کیسی ہوگی؟