عمران اشرف کا بچی کو چھونے سے قبل اجازت طلب کرنا، ’معاشرے کے لیے بہترین پیغام ‘

جمعرات 25 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی سوشل ٹائم لائنز پر نجی ٹی وی پر نشر ہونے والے پروگرام ’مذاق رات‘ کا ایک کلپ وائرل ہے جس میں اداکار ومیزبان عمران اشرف شرکا میں بیٹھی ایک بچی کو اپنے پاس بات کرنے کے لیے بلاتے ہیں، جب وہ بچی ان کے پاس آتی ہے تو اسے چھونے سے پہلے وہ اس بچی کی ماں سے اجازت لیتے ہوئے کہتے ہیں’ کیا میں چھو سکتا ہوں؟ اجازت ہے؟‘، جس پر بچی کی والدہ نے ان کو اجازت دی اور عمران اشرف نے بچی سے اشعار سنے ۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Imran Ashraf (@imranashrafawan)


سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر یہ کلپ وائرل ہوا تو صارفین کا کہنا تھا کہ عمران اشرف نے ایک اہم پیغام دیا ہے، اجازت بہت ضروری ہے اور ہمیں اس کی اہمیت کو سمجھنا ہوگا۔ ایک صارف نے ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کمال بندہ ہے یار۔۔۔۔


ایک اور صارف نے لکھا کہ اس دور میں جہاں چھوٹے بچوں کو چھونا ایک عام سی بات ہے وہیں عمران اشرف نے والدہ کی رضامندی کے بعد بچی کو ہاتھ لگایا، معاشرے کے لیے ایک خوبصورت پیغام۔


عمران اشرف کی وائرل ویڈیو کلپ کے حوالے سے ساتھی اداکاروں نے بھی ان کی خوب تعریف کی، اداکار منیب بٹ نے لکھا بہت خوب جبکہ اداکارہ وماڈل نادیہ حسین کا کہنا تھا کہ ’ایک بچی کو چھونے کی اجازت مانگنا کسی بھی پاکستانی مشہور شخصیت کی طرف سے بہترین عمل ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

 نیٹ فلکس کے شیئرز میں 9 فیصد سے زیادہ کمی، سرمایہ کاروں کو تشویش لاحق

دہشتگردی اور لاقانونیت کا راستہ اختیار کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، انتخابی قافلے پر حملے کے بعد تنویر الیاس کا بیان

’ملٹی ٹاسکنگ‘: دیپیکا پڈوکون امید سے ہونے کے باوجود شوٹنگ میں مصروف، ڈیڑھ سالہ بیٹی کی بھی دیکھ بھال

پاکستان آؤں تو بریانی اور کڑاہی ملے گی؟ جنوبی کورین میوزک گروپ کے سوال نے مداحوں کے دل جیت لیے

کرکٹ کا سنہری باب بند، پاکستان کیخلاف 365 رنز بنانے والے عظیم آل راؤنڈر سر گیری سوبرز انتقال کر گئے

ویڈیو

کرکٹ کا سنہری باب بند، پاکستان کیخلاف 365 رنز بنانے والے عظیم آل راؤنڈر سر گیری سوبرز انتقال کر گئے

سہیل آفریدی کی پولیس، غنڈہ راج عروج پر، کابینہ میں ردوبدل حقیقت یا پروپیگنڈا؟ عوام پر پیٹرول بم گرنے کو تیار

چین سے 3گنا زیادہ قیمت پر گیس کی خریداری، اسلام آباد بمقابلہ پنجاب، گندم اور آٹا عوام کی پہنچ سے باہر، مہنگائی ایران جنگ پر نہ ڈالیں

کالم / تجزیہ

کیا موساد نےسابق ایرانی صدر کو آلہ کار بنا لیا تھا؟

ہمارا جھوٹ اور ان کا جھوٹ

دھڑکتے دل کا فون