مٹھی بھر گمراہ عناصر مسلح افواج کا عزم متزلزل نہیں کر سکتے، آرمی چیف

جمعرات 9 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے گوادر کا دورہ کیا ہے۔آرمی چیف نے دورے کے دوران گوادر میں صحت، تعلیم اور کھیلوں سمیت مختلف منصوبوں کا اعلان کیا ہے۔

مقامی عمائدین سے گفتگو میں آرمی چیف نے کہا کہ مٹھی بھر گمراہ عناصر بلوچستان کے عوام اور مسلح افواج کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق گوادر کے دورے کے دوران آرمی چیف کو موجودہ سیکیورٹی صورتحال اور فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔

سپہ سالار کو سی پیک سیکیورٹی سمیت پُر امن اور محفوظ ماحول کو یقینی بنانے کی کوششوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔ آرمی چیف نے بلوچستان کے عوام کی بھلائی کے لیے پیشہ وارانہ عزم کے ساتھ کام جاری رکھنے پر زور دیا۔

آرمی چیف نے بلوچستان کے عوام کی بھلائی کے لیے پیشہ وارانہ عزم کے ساتھ کام جاری رکھنے پر زور دیا۔

 

آرمی چیف نے مقامی معززین، منتخب نمائندوں اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد سے بات چیت کی۔ جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ مٹھی بھر گمراہ عناصر بلوچستان کے عوام اور مسلح افواج کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے۔ مسلح افواج امن اور خوش حالی کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

آرمی چیف نے علاقے کی سماجی و اقتصادی ترقی پر خاص زور دیا۔ پاک فوج کے سپہ سالار نے گوادر میں تعلیم، صحت، کھیل اور معاش سے متعلق فلاحی منصوبوں کا اعلان بھی کیا۔

آرمی چیف کے دورے کے موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان قدوس بزنجو اور کور کمانڈر کوئٹہ موجود تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آزاد کشمیر میں بروقت الیکشن کی راہ ہموار، غلام مصطفیٰ مغل نے چیف الیکشن کمشنر کا حلف اٹھالیا

وفاقی آئینی عدالت نے خیبر پختونخوا کا تعمیراتی خدمات پر ٹیکس قانونی قراردیدیا

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ نے 12 ارب ڈالر کا سنگ میل عبور کر لیا

’رمضان سے پہلے نازیبا ساڑھیاں اور اب سر پر ڈوپٹا؟‘ لائیو کالر کا جویریہ سعود سے سخت سوال

دی ہنڈرڈ میں پاکستانی کرکٹرز کی شرکت خطرے میں، آئی پی ایل روابط آڑے آگئے

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب