’سب ڈر جاتے تھے یار‘، سنجے دت نے وسیم اکرم کے بارے میں کیا کچھ کہا؟

جمعرات 1 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ اسٹار سنجے دت سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کے مداح نکلے اور ایک تقریب کے دوران سابق کپتان وسیم اکرم کی تعریفوں کے پل باندھ دیے۔ انہوں نے کہا کہ زندگی میں جتنے بھی بہترین کرکٹرز دیکھے ہیں وسیم اکرم ان میں سے ایک ہیں۔

متحدہ عرب امارات میں جاری ایک تقریب میں سابق کپتان وسیم اکرم اور بالی ووڈ اسٹار سنجے دت شریک تھے، تقریب کے دوران بھارتی اداکار سنجے دت نے وسیم اکرم کے ساتھ پروگرام میں شریک ہونے کو اپنے لیے اعزاز قرار دیا، اور کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ وسیم اکرم کے ساتھ تقریب میں شریک ہوں۔

انہوں نے کہا کہ وہ کئی سالوں سے وسیم اکرم کو جانتے ہیں، انہوں نے اپنی زندگی میں جتنے بھی بہترین کرکٹرز دیکھے ہیں وسیم اکرم ان میں سے ایک ہیں، اور وہ واقعی میں ’گوڈ آف کرکٹ‘ ہیں۔

تقریب کے دوران سنجے دت نے سابق کرکٹر کی سوئنگ بولنگ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بولنگ سے واقعی بلے باز ڈرتے تھے۔

یاد رہے سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم انٹرنیشنل ٹی20 لیگ (آئی ایل ٹی) میں کمنٹری کے فرائض سرانجام دینے کے لیے متحدہ عرب امارات میں موجود ہیں۔

واضح رہے وسیم اکرم اپنے دور کرکٹ میں متعدد ریکارڈ اپنے نام کرچکے ہیں انہوں نے ٹیسٹ اور ون ڈے میں 2،2 بار ہیٹ ٹرک کا اعزاز اپنے نام کیا ہے۔ انہوں نے ون ڈے کرکٹ میں سب سے پہلے 500 وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔ آئی سی سی ہال آف فیم میں بھی ان کا نام شامل ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

رائٹرز کی مالک کمپنی نے عالمی پرنٹ کاروبار کے 51 فیصد حصص 50 کروڑ ڈالر میں فروخت کردیے

میٹا پر طبی مسائل کے شکار ملازمین کو برطرفیوں میں نشانہ بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت استعمال کرنے کا الزام

حکومت نے ہمیشہ مذاکرات کا راستہ اپنایا، تشدد ایکشن کمیٹی کی جانب سے کیا گیا، طارق فضل چوہدری

ذہنی تھکن سے پریشان ہیں؟ صدیوں پرانے طریقے آج بھی مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں

اداروں اور شہدا سے متعلق استعمال کیے گئے الفاظ ناقابل قبول، مولانا فضل الرحمان معافی مانگیں : حافظ میاں محمد نعمان

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟