پشاور کے علاقے دیر کالونی میں نجی اسکول کی چھت گرنے کے المناک واقعے میں زخمی ہونے والے 32 بچوں کی فہرست جاری کردی گئی ہے، جبکہ ریکارڈ کے مطابق ایک بچی کی میت بھی موصول ہوئی ہے۔
پشاور میں نجی اسکول کی چھت گرنے کا سانحہ، 30 افراد جاں بحق، فضا سوگوار، والدین اپنے بچوں کی میتوں کیلئے اسپتال پہنچ گئے https://t.co/VxVE2D6LVh
— WE News (@WENewsPk) October 15, 2026
دستیاب فہرست کے مطابق زخمی بچوں میں احمد، مزمل، سارہ، عتیق، مرتضیٰ، احمد علی، ولید، ماہ نور، محمد عمران، محمد، معاویہ، عادل، فاروق، عبید، عمران، موسیٰ، حسنین، عتیق الرحمٰن، شاہ فہد، رابعہ، آفتاب، رومان، اسلام، مزمل، ودود، خان ایاز، زوہیب، سائرہ، موسیٰ، انور، رفعت اور دعا شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیے پشاور میں نجی اسکول کی چھت منہدم، 30 افراد جاں بحق، اسکول مالک گرفتار
فہرست میں زیادہ تر بچوں کو معمولی چوٹیں آنے کا اندراج ہے، تاہم ماہ نور اور موسیٰ کے سر پر چوٹیں آنے، جبکہ دعا کے پاؤں میں فریکچر کی نشاندہی کی گئی ہے۔ بعض دیگر بچوں کے جسم اور گھٹنوں پر چوٹیں آنے کا بھی ذکر ہے۔
دستیاب ریکارڈ میں رومیصہ کے نام کے سامنے ’میت موصول ہوئی‘ درج ہے، جبکہ رومان کے نام کے سامنے معمولی چوٹ آنے کا اندراج موجود ہے۔














