سائفر کیس میں سزا: الیکشن کمیشن نے شاہ محمود قریشی کو 5 سال کے لیے نااہل قرار دیدیا

ہفتہ 3 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے شاہ محمود قریشی کو 5 سال کے لیے نااہل قرار دے دیا ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سائفر کیس میں سزا کی بنیاد پر شاہ محمود کو نااہل قرار دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ آئندہ 5 سال تک شاہ محمود کسی بھی الیکشن میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ شاہ محمود کو الیکشن ایکٹ کے آرٹیکل 63 ون کے تحت نااہل قرار دیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم اسلام آباد کی خصوصی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور سابق وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو 10،10 سال قید کی سزا سنائی ہے۔

سائفر کیس میں سزا کے موقع پر شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ جس بھونڈے طریقے سے فیصلہ دیا گیا اس کا اندازہ نہیں تھا، یہ معلوم تھا کہ میچ فکس ہے، میں سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ میں ایک تہلکہ خیز بیان دوں گا۔

اڈیالہ جیل کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران شاہ محمود نے کہا تھا کہ سائفر کیس میں قانون کی دھجیاں اڑائی گئیں، ہمیں اپنے دفاع میں وکیل نہیں کرنے دیے گئے جبکہ میرا 342 کا بیان لینے سے پہلے ہی جج نے اپنا فیصلہ سنا دیا۔

اس وقت عمران خان اور شاہ محمود قریشی دونوں اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔ جبکہ بانی پی ٹی آئی کو دیگر کیسز میں بھی سزا سنائی جا چکی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

طیارے کے واش روم میں خرابی، پرواز دو بار ڈائیورٹ، مسافروں کا انوکھا سفر

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں یومِ آزادی کی شاندار تقریب، ندیم لونے والا کے سروں پر شائقین جھوم اٹھے، محسن نقوی بھی شریک

خضدار کے پہاڑی سلسلے میں سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی

پاکستان کا 79واں یومِ آزادی، صوفی سٹی منڈی بہاؤ الدین میں عظیم الشان تقریب

وسیم اکرم کے بعد شاہد آفریدی کا کتا بھی لاپتا، مداحوں سے تلاش میں مدد کی اپیل

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی